پال ایل موڈرچ
پال لارنس موڈرچ (تاریخ پیدائش 13 جون 1964ء) ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ جیمز بی ڈیوک کے حیاتیاتی کیمیا کے پروفیسر اور ہوورڈ ہو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تفتیش کار ہیں۔ انھوں نے اپنی پی۔ایچ۔ ڈی کی سند اسٹانفورڈ یونیورسٹی سے 1973ء میں حاصل کی جب کہ 1968ء میں ایم۔ آئی۔ ٹی سے ایس بی کی سند حاصل کی۔ وہ ڈی این اے کی مرمت پر کی جانے والی تحقیق سے جانے جاتے ہیں۔[7]
پال ایل موڈرچ | |
---|---|
(انگریزی میں: Paul Lawrence Modrich) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Paul Lawrence Modrich) |
پیدائش | 13 جون 1946ء (78 سال)[1] ریٹون |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
رکن | قومی اکادمی برائے سائنس ، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | |
مادر علمی | جامعہ سٹنفورڈ (–1973) |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | حیاتی کیمیا دان ، استاد جامعہ ، کیمیادان |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2] |
شعبۂ عمل | کیمیا ، حیاتی کیمیا [3]، ڈی این اے [3] |
ملازمت | ڈیوک یونیورسٹی ، جامعہ کیلیفورنیا، برکلے [4] |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
تحقیق
ترمیمموڈرچ 1994ء سے ڈیوک یونیورسٹی کے شعبے ہوورڈ ہو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تفتیش کار ہیں اور ہدایتی لڑی کی غیر موزوں مرمت پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی تجربہ گاہ نے دکھایا کہ کس طرح سے ڈی این اے غیر موزوں مرمت بطور نقل مدون کام کرتی ہے تاکہ کثیر ترکیبی ڈی این اے کو غلطیوں سے پاک کیا جائے۔ میتھیو مسیلسن نے ان سے پیش تر غیر موزونیت کی پیش گوئی کردی تھی۔ موڈرچ نے ای کولی پرحیاتیاتی کیمیائی تجربات کرکے غیر موزونیت کا مطالعہ کیا۔[8] بعد میں انھوں نے ان پروٹینز کی تلاش کی جو انسانوں میں اس غیر موزوں مرمت سے تعلق رکھتے ہیں۔
اعزازات
ترمیمان کو 2015ء کا کیمیا کا نوبل انعام عزیز سنچر اور ٹامس لینڈل کے ساتھ اشتراک میں دیا گیا۔[9][10]
ڈاکٹر موڈرچ امریکن اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسز اور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اور نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے بھی رکن ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000030513 — بنام: Paul Modrich — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2016912368 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2016912368 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ https://dx.doi.org/10.23640/07243.24204912.V1 — ORCID Public Data File 2023 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 نومبر 2023 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ http://www.nobelprize.org/nobel_prizes/chemistry/laureates/2015/
- ↑ https://www.nobelprize.org/nobel_prizes/about/amounts/
- ↑ "Paul Modrich Awarded 2015 Nobel Prize in Chemistry". HHMI. HHMI. October 7, 2015. Retrieved October 7, 2015.
- ↑ Su, SS; Modrich, P (July 1986). "Escherichia coli mutS-encoded protein binds to mismatched DNA base pairs.". Proceedings of the National Academy of Sciences of the United States of America 83 (14): 5057–61. PMID 3014530
- ↑ Broad, William J. (October 7, 2015). "Nobel Prize in Chemistry Awarded to Tomas Lindahl, Paul Modrich and Aziz Sancar for DNA Studies". نیو یارک ٹائمز۔ ISSN 0362-4331. Retrieved October 7, 2015.
- ↑ Staff (7 October 2015). "THE NOBEL PRIZE IN CHEMISTRY 2015 - DNA repair – providing chemical stability for life" (PDF). Nobel Prize. Retrieved 7 October 2015.
علامتیہ نامکمل | پیش نظر صفحہ نوبل انعام یافتگان سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
پیش نظر صفحہ کیمیاءدان کی سوانح عمری سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |