شمالی ناظم آباد ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے ضلع ناظم آباد کا ایک ٹاؤن ہے۔ کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں شمالی ناظم آباد ٹاؤن بھی شامل ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق شمالی ناظم آباد سب ڈویژن کی آبادی 920,476 ہے۔


North Nazimabad Town
شمالی ناظم آباد ٹاؤن
سرکاری نام
اے او کلاک ٹاور شمالی ناظم آباد
اے او کلاک ٹاور شمالی ناظم آباد
ملک پاکستان
صوبہ سندھ
ماتحتضلع ناظم آباد
تشکیل1972؛ 52 برس قبل (1972)
درجہ قصبہ2001
تحلیل2011
فعال2015
مرکزی دفترڈی ایم سی وسطی
تعداد انجمن مجلس (یونین کمیٹی)
۱۰
  • سر سید
    فاروق اعظم
    صدیق اکبر
    بفر زون
    تیموریہ
    سخی حسن
    حیدری
    الفلاح
    پہاڑ گنج
    مصطفی آباد
حکومت
 • قسمقصبہ بلدیاتی تنظیم
 • صدر قصبہعاطف علی خان
 • حلقہاین اے۔250 (کراچی وسطی۔4)
رقبہ
 • کل23 کلومیٹر2 (9 میل مربع)
بلندی47 میل (154 فٹ)
بلند ترین  پیمائش123 میل (404 فٹ)
پست ترین  پیمائش23 میل (75 فٹ)
آبادی (مردم شماری پاکستان 2023ء)
 • کل920,476
 • کثافت40,104.91/کلومیٹر2 (103,871.2/میل مربع)
نام آبادیکراچی والے
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک74700
ٹیلی فون کوڈ021
آیزو 3166 رمزPK-SD

علم آبادیات

ترمیم

شمالی ناظم آباد سب ڈویژن ایک گنجان آباد قصبہ ہے، مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق یہاں کی کل آبادی نو لاکھ بیس ہزار چار سو چھہتر (920,476) افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں کی 70٪ سے زائد آبادی اردو بولنے والے مہاجر قوم پر مشتمل ہے، تاہم دیگر زبانیں بولنے والے نسلی گروہ بھی آباد ہیں۔

زبانیں


 

شمالی ناظم آباد سب ڈویژن کی زبانیں (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق)

  اردو (72.10%)
  پشتو (7.99%)
  سرائیکی (7.14%)
  پنجابی (5.66%)
  سندھی (1.82%)
  بلوچی (1.21%)
  ہندکو (1.07%)
  دیگر (2.98%)
زبانیں شمار مردم شماری پاکستان 2023ء بولنے والوں کی تعداد
اردو 1 72.10% 663,698
پشتو 2 7.99% 73,595
سرائیکی 3 7.14% 65,767
پنجابی 4 5.66% 52,139
دیگر 6 7.09% 65,277
تمام 7 100% 920,476

مذاہب

شمالی ناظم آباد سب ڈویژن کی کل آبادی 920,476 میں سے 903,985 مسلمان، 14,220 عیسائی، 1,571 ہندو، 472 احمدیہ، 30 درج فہرست ذاتیں، 21 سکھ، 7 پارسی اور 220 دیگر ہیں۔

شمالی ناظم آباد سب ڈویژن میں مذاہب (2023)[1]
مذہب تناسب
اسلام
  
98.20%
ہندومت
  
0.17%
مسیحیت
  
1.54%
دیگر
  
0.07%

جغرافیہ

ترمیم

یہ قصبہ کراچی کے شمالی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے شمال میں نئی کراچی ٹاؤن، مشرق میں گلبرگ ٹاؤن، جنوب میں لیاقت آباد ٹاؤن اور مغرب میں سائٹ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن واقع ہیں۔

انتظامی تقسیم

ترمیم

شمالی ناظم آباد ٹاؤن مندرجہ ذیل 10 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

حوالہ جات

ترمیم
  1. "District Wise Results / Tables (Census - 2023)" (PDF)۔ www.pbscensus.gov.pk۔ Pakistan Bureau of Statistics 

بیرونی روابط

ترمیم