شدید گرمی کی لہر 49 °سینٹی گریٹ (120 °فارن ہائیٹ) جون 2015ء میں پاکستان سے ٹکرائی، جس نے زیادہ تر سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کو متاثر کیا۔[7][8][9][10][11][12] جس سے 2٫000 لوگ ہلاک ہوئے ، جن کی زیادہ تعداد کراچی کی ہے اور کچھ دیگر علاقوں میں۔[13][14][15] یہ گرمی کی لہر اسلامی مہینے رمضان میں آئی ہے۔ یکم رمضان کو بجلی کے گرڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا۔[16][17] 2015ء کا یہ درجہ حرارت کراچی میں 1979ء کے بعد اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔[9][18]

پاکستانی گرم لہر 2015ء is located in پاکستان
کراچی 45 °C (113 °F)
کراچی 45 °C (113 °F)
تربت 49 °C (120 °F)
تربت 49 °C (120 °F)
لاڑکانہ 49 °C (120 °F)
لاڑکانہ 49 °C (120 °F)
ملتان 40 °C (104 °F)
ملتان 40 °C (104 °F)
نمایاں طور پر متاثر شہروں کی نشاہدہی پر مشتمل ایک نقشہ
تاریخجون 2015
جانی نقصان
بمطابق 24 جون 2015ء (2015ء-06-24)، 1٫213 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔[1][2][3][4][5][6][7]

اسباب

ترمیم

آصف شجاع، پاکستان ادارہ تحفظ ماحولیات کے سابق ناظم اعلیٰ (ڈائریکٹر جنرل) نے دعوی کیا کہ گرمی کی لہر عالمی موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی غیر معمولی کٹائی، معدنی تارکول کی شاہراہوں کا پھیلاؤ، تیز رفتاری سے پھیلتے شہر ہیں۔[19] انھوں نے حوالہ دیا کہ، زمین کے اوسط درجہ حرارت میں گذشتہ 100 سال کے دوران میں 15.5 °C (59.9 °F) سے 16.2 °C (61.2 °F) اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں گرمیوں اور سردیوں دونوں میں شدید موسمی حالات کا سامنا ہے۔[19] شجاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسم کی تبدیلیوں کی کی پیشن گوئی کی جدیید سہولیات نا ہونا بھی اس کا سبب ہے۔

متاثرہ علاقے

ترمیم

بی بی سی اردو کے مطابق[20] سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں لائی جانے والی لاشوں یا ان میں آ کر مرنے والوں کی تعداد کچھ یوں ہے۔

جون 24 تک کے اعداد و شمار
شمار نام اسپتال تعداد اموات
1 جناح ہسپتال 279
2 عباسی شہید ہسپتال 164
3 سول ہسپتال 10
4 لیاقت نیشنل ہسپتال 72
5 انڈس ہسپتال 41
6 قومی ادارہ امراض قلب 40
7 قطر ہسپتال 34
8 ضیا الدین ہسپتال 35
9 لیاری ہسپتال 22
10 سندھ گورنمنٹ ہسپتال 23
11 آغا خان ہسپتال 20
12 قومی ادارہ امراض اطفال 12
13 کیماڑی کا پی ٹی ہسپتال 2
شہر صوبہ تعداد اموات
کراچی سندھ 1٫040
حیدر آباد سندھ 34
نوشہرو فیروز سندھ 3
بدین سندھ 5
ٹھٹہ سندھ 5
تھرپارکر سندھ 4
کل 1٫200

صرف کراچی میں، 830 افراد نابیدگی (پانی کی کمی) اور شدید گرمی کی آفت سے مرے ہیں۔[6][21][22][23][24][25]سندھ صوبے میں کل مرنے والوں کی تعداد 830 تا 1،213 ہے۔[26][27][28] اب تک، عباسی شہید ہسپتال میں 119، جناح ہسپتال، کراچی میں 279 اور سول ہسپتال میں 98 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ متعدد مرنے والوں کو نجی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔[3][7][16][29][30] گرمی کی لہر سے چڑیا گھر کے 7 جانور بھی مرے ہیں۔[31][32]

پانچ افراد اندرون سندھ ٹھٹھہ میں انتقال کر گئے۔[7]

مرکز صحت کے اہلکار نے ایک شخص کی موت کی اطلاع دی، جبکہ ایک شیر خوار اور 2 بچے بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ اس کی وجہ 19 جون کو تھرپارکر میں بجلی کا نہ ہونا بیان کیا گیا۔[19]

اندراج شدہ درجہ حرارت

ترمیم

پاکستان کے جنوبی علاقوں میں شدید درجہ حرارت درج کیا گیا۔[33] درجہ حرارت لاڑکانہ میں 49 °C (120 °F) اور سبی سے کراچی تک 45 °C (113 °F) تھا۔جنوبی پنجاب میں، ملتان میں 40 °C (104 °F) صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں بھی متاثر ہوئے جبکہ درجہ حرارت 49 °C (120 °F) سبی اور تربت میں رہا۔[7][19][34][35]

20 جون کو درجہ حرارت
تاریخ مقام درجہ حرارت
20 جون 2015 کراچی 45 °C (113 °F)
20 جون 2015 لاڑکانہ 49 °C (120 °F)
20 جون 2015 تربت 49 °C (120 °F)
20 جون 2015 سبی 49 °C (120 °F)
20 جون 2015 رحیم یار خان 43 °C (109 °F)
20 جون 2015 دادو 44 °C (111 °F)
20 جون 2015 ملتان 40 °C (104 °F)
20 جون 2015 نواب شاہ 41 °C (106 °F)
20 جون 2015 حیدر آباد 42 °C (108 °F)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Deaths 1٫200 as Karachi wilts under heat"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
  2. "Death and agony"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
  3. ^ ا ب "CM Sindh surfaces as over 770 perish in blistering heat"۔ Dawn News۔ 23 جون 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-23
  4. "Opp calls for day of mourning over heatwave deaths"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
  5. "Heatwave in Karachi claims 600 lives in 72 hours"۔ The News International۔ 23 جون 2015
  6. ^ ا ب "Pakistan heatwave kills 572, over 400 in Karachi"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
  7. ^ ا ب پ ت ٹ "Heatwave in southern Pakistan kills 260"۔ Times of India۔ 22 جون 2015۔ 2015-06-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-22
  8. "The Death Toll from Pakistan's Heatwave Is Now Nearing 450"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
  9. ^ ا ب
  10. "Pakistan heat wave claims at least 140 lives in Karachi"۔ CNN۔ 22 جون 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-22
  11. "Heatwave kills around 400 people in Karachi"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
  12. "A Heat Wave in Pakistan Has Killed Around 140 People"۔ Times۔ 22 جون 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-22
  13. Kamran Haider؛ Khurrum Anis (24 جون 2015)۔ "Heat Wave Death Toll Rises to 2٫000 in Pakistan's Financial Hub"۔ Bloomberg News۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-03
  14. Hasan Mansoor (30 جون 2015)۔ "Heatstroke leaves another 26 dead in Sindh"۔ Dawn۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-09
  15. "Heatwave death toll in Karachi reaches 1260"۔ ARY News۔ 30 جون 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-19
  16. ^ ا ب "Heatwave in Pakistan's Sindh province leaves 141 dead"۔ Economic Times۔ 22 جون 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-22
  17. "Heat wave kills more than 120 in Pakistan's Karachi"۔ Reuters۔ 22 جون 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-22
  18. "Pakistan heatwave: Emergency measures as toll nears 700"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
  19. ^ ا ب پ ت "Heat wave: Under scorching sun, Pakistan swelters"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 21 جون 2015۔ 2015-06-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-22
  20. کراچی سمیت سندھ میں گرمی سے ہلاکتیں 850 سے زیادہ - BBC News اردو
  21. "Heat wave deaths in Pakistan's financial hub reach 780"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  22. "Death toll in Karachi heatwave mounts to 748"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
  23. "Brutal Pakistan heatwave kills 630 people in Karachi"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  24. "CM Sindh surfaces as 500 perish in blistering heat"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  25. "Pakistan Heat Wave Kills Over 400 People in Karachi, But Rain Expected"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  26. "Heatwave in Pakistan kills over 1٫200"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  27. "Over 1٫200 died due to heatwave across Sindh, Opposition Leader in the National Assembly Syed Khursheed Shah tells NA"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  28. "Sindh heatwave death toll climbs to 830"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  29. "Sindh heatwave death toll surpasses 300"۔ The Daily Dispatch۔ 24 جون 2015۔ 2015-06-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-23
  30. "Pakistan: Sindh heatwave claims 140 lives mostly in Karachi"۔ IB TImes۔ 22 جون 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-22
  31. "Heatwave kills four more animals at zoo"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  32. "Karachi heatwave claims lives of three zoo animals"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  33. "#HeatWave: Sindh can take lessons from Ahmedabad's Heat Action Plan"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-25
  34. "Temperature soars to 46, load shedding adds to woes"۔ Geo TV۔ 20 جون 2015۔ 2015-06-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-22
  35. "Pakistan melts under scorching heat, hottest year recorded"۔ Pakistan Today۔ 21 جون 2015۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-22