ضلع تھرپارکر پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق اس کی آبادی 955،812 ہے جس میں سے صرف 4.54 فیصد ہی شہروں میں مقیم ہے۔ اس کے شمال میں میرپور خاص اور عمرکوٹ کے اضلاع، مشرق میں بھارت کے بارمیر اور جیسلمیر کے اضلاع، مغرب میں بدین اور جنوب میں رن کچھ کا متنازع علاقہ ہے۔ ضلع کا کل رقبہ 19،638 مربع کلومیٹر ہے۔

ضلع تھرپارکر سندھ
ضلع تھرپارکر
 

 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت مٹھی   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ میرپور خاص ڈویژن   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 24°44′N 69°48′E / 24.74°N 69.8°E / 24.74; 69.8   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 1163602  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

تاریخ

ترمیم

1990ء تک عمرکوٹ اور میرپورخاص کے اضلاع ضلع تھرپارکر کا حصہ تھے، جس کا صدر مقام میرپور خاص شہر تھا۔ 31 اکتوبر 1990ء کو اسے دو اضلاع میرپور خاص اور تھرپارکر میں تقسیم کر دیا گیا۔ تھرپارکر کا ضلعی صدر مقام مٹھی ہے۔ عمرکوٹ کو 17 اپریل 1993ء کو ایک الگ ضلع بنایا گیا۔

انتظامی تقسیم

ترمیم

یہ اضلاع سات تحصیلوں، جنہیں سندھ میں تعلقہ کہا جاتا ہے، میں تقسیم ہے:

اس ضلع کا بیشتر علاقہ صحرائے تھر پر مشتمل ہے جبکہ جنوب میں رن کچھ کے دلدلی علاقے اور نمکین جھیلیں ہیں۔ یہاں کے اہم شہر مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو ہیں جبکہ کراچی سے بھارت جانے والی ریلوے لائن بھی یہیں سے گزرتی ہے اور بذریعہ کھوکھراپار بھارت کے علاقے موناباؤ جاتی ہے۔

مشہور شخصیات

ترمیم

ضلع تھرپارکر سے متعدد شخصیات قومی منظرنامے پر ابھر کر آئی جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

حوالہ جات

ترمیم
  1.    "صفحہ ضلع تھرپارکر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2024ء