پتہم نسانکا
پتھم نسانکا سلوا (پیدائش: 18 مئی 1998ء) سری لنکا کے ایک پیشہ ور کرکٹ کھلاڑی ہیں جو سری لنکا کے لیے تمام طرز میں کھیلتے ہیں۔ انھوں نے مارچ 2021ء میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | پاتھم نسانکا سلوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | گال (سری لنکا) | 18 مئی 1998|||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | ٹاپ آرڈر بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 155) | 21 مارچ 2021 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 4 مارچ 2022 بمقابلہ بھارت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 194) | 10 مارچ 2021 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 21 جنوری 2022 بمقابلہ زمبابوے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 86) | 3 مارچ 2021 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 27 فروری 2022 بمقابلہ بھارت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2017–2018 | بادوریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2019–تاحال | نونڈ اسکرپٹس کرکٹ کلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2021 | کولمبو سٹارز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 6 مارچ 2022ء |
ابتدائی اور مقامی کیریئر
ترمیمپتھم نسانکا 18 مئی 1998ء کو گالے میں پیدا ہوئے۔ اس کے والد سنیل سلوا ایک گراؤنڈ بوائے کے طور پر کام کرتے تھے اور ان کی آمدنی کم تھی۔ پتھم کی ماں نے کالوتارا مندر کے قریب پھول بیچے۔ ابتدائی بچپن میں، اس کی پرورش ایک غریب خاندانی پس منظر میں ہوئی تھی۔ کالوتارا ودیالیہ نیشنل اسکول سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ جب اسکول کرکٹ چیمپئن شپ میں اس نے کولٹس گراؤنڈ، کولمبو میں پریذیڈنٹ کالج، راجگیریہ کے خلاف 190 گیندوں پر ناقابل شکست ڈبل سنچری (205) اسکور کی تھی۔ اس نے 17 مارچ 2017ء کو 2016-17ء ڈسٹرکٹس ون ڈے ٹورنامنٹ میں ہمبنٹوٹا ڈسٹرکٹ کے لیے لسٹ اے میں ڈیبیو کیا۔ اس نے 24 فروری 2018ء کو 2017-18ء کے ایس ایل سی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں بدوریلیا اسپورٹس کلب کے لیے ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کیا۔ 2017-18ء کے سپر فور صوبائی ٹورنامنٹ کے لیے کینڈی کے اسکواڈ میں نامزد کیا گیا تھا۔ اگلے مہینے، اسے 2018ء کے سپر پراونشل ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے کینڈی کے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔ مارچ 2019ء میں، اسے 2019ء کے سپر پراونشل ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے کینڈی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ اگست 2021ء میں، اسے 2021ء کے سری لنکا انویٹیشنل ٹی20 لیگ ٹورنامنٹ کے لیے سری لنکا گرینز ٹیم میں نامزد کیا گیا۔ نومبر 2021ء میں، اسے 2021ء لنکا پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کے بعد کولمبو اسٹارز کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔
بین الاقوامی کیریئر
ترمیمجنوری 2019ء میں، اسے آئرلینڈ اے کے خلاف اول درجہ سیریز کے لیے سری لنکا اے کے دستے میں شامل کیا گیا۔ وہ دو میچوں میں 258 رنز کے ساتھ سری لنکا اے کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ فروری 2019ء میں، اس نے کولمبو کرکٹ کلب کے خلاف نونڈ اسکرپٹس کرکٹ کلب کے لیے بیٹنگ کرتے ہوئے، 2018-19ء پریمیر لیگ ٹورنامنٹ میں اپنا 1,000 واں رن بنایا۔ اس نے سات میچوں میں 1,088 رنز بنا کر نونڈ اسکرپٹس کرکٹ کلب کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر ٹورنامنٹ ختم کیا۔ نومبر 2019ء میں، انھیں بنگلہ دیش میں 2019ء کے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اسی مہینے کے آخر میں، انھیں 2019ء کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے فائنل میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کھا کر چاندی کا تمغا جیتا۔ فروری 2021ء میں، نسانکا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکا کے محدود اوورز کے دستے میں شامل کیا گیا۔ اس نے اپنا ٹی20 بین الاقوامی سری لنکا کے لیے 3 مارچ 2021ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا۔ تین دن بعد، نسانکا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے بھی سری لنکا کے ٹیسٹ دستے میں شامل کیا گیا۔ اس نے اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو سری لنکا کے لیے 10 مارچ 2021ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا۔ انھوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو سری لنکا کے لیے 21 مارچ 2021ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا۔ میچ کی دوسری اننگز میں، وہ 103 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے سری لنکا کے چوتھے بلے باز بن گئے۔ یہ پہلی سنچری بھی تھی جو کسی سری لنکن بلے باز نے ڈیبیو پر گھر سے دور بنائی تھی۔ 1 اکتوبر 2021ء کو، انھیں 2021ء کے آئی سی سی مردوں کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ عالمی کپ کے دوران نسانکا نے آٹھ میچوں میں 221 رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔ 16 جنوری 2022ء کو، زمبابوے کے خلاف نسانکا نے اپنی پہلی ایک روزہ نصف سنچری بنائی۔ انھوں نے تین میچوں میں 146 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ان کی کارکردگی کی وجہ سے نسانکا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔