پرنس روجرز نیلسن امریکا کے پاپ موسیقی کے ایک مشہور اداکار اور مایہ ناز گلوکار اور منجھے ہوئے موسیقار تھے۔ پرنس روجرز نیلسن جن کو زیادہ تر لوگ پرنس کے نام سے جانتے ہیں امریکی گلوکار، گانے لکھنے والے، کئی ساز بجانے کی صلاحیت رکھنے والے اور ایک جداکار تھے۔ وہ موسیقی کی دنیا میں تین دہائی تک مشہور رہے۔ پرنس کے کئی ح لیے تھے اور اس کے ساتھ وہ نام تبدیل کرتے تھے۔ 2000ء میں پرنس نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان کو پرنس کہلایا جائے۔ اس سے قبل انھوں نے اپنے نام کے طور پر ایک نشان چنا تھا۔ پرنس کے پاس ایک گٹار تھا جو اس نشان کی طرح تھا جو انھوں نے اپنے نام کے طور پر چنا تھا۔ ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے میوزک کی ضوابط تبدیل کر دیے ہیں۔

پرنس روجرز نیلسن
(انگریزی میں: Prince ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Prince Rogers Nelson ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 7 جون 1958ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منیاپولس [8][9]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 اپریل 2016ء (58 سال)[10][11][12][3][4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چین ہاسن [13]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش منیاپولس [14]
چین ہاسن   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا [15][16]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.60 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب یہوواہ کے گواہ [14]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طبی کیفیت مرگی [17]  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 1   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
نوع پاپ راک ،  آر اینڈ بی معاصر ،  ڈانس پاپ [18][19][20]،  سول موسیقی [21]،  راک موسیقی ،  جاز   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقی گٹار [22]،  پیانو ،  صوت [22]  ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پروڈکشن کمپنی پیسلی پارک ریکارڈز ،  کولمبیا ریکارڈز ،  ای ایم آئی ،  سونی میوزک ،  یونیورسل میوزک گروپ   ویکی ڈیٹا پر (P264) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکار ،  گلو کار ،  فلم ہدایت کار ،  گلو کار-گیت نگار [23]،  منظر نویس ،  میوزک پروڈیوسر [24]،  فلم اسکور کمپوزر ،  فلم ساز ،  متعدد سازندہ ،  رقاص ،  گٹار نواز ،  نغمہ ساز ،  اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [25]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل موسیقی [26]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر جونی مچل ،  بیٹلز   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اعزازی ڈاکٹریٹ   (2018)[27]
گرامی اعزاز    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

1958ء میں پیدا ہوئے۔

حالات زندگی

ترمیم

انھوں نے دو بار شادی کی۔ پہلی بار 1996ء میں مائٹی گارسیا سے جو 2000ء تک رہی۔ دوسری بار 2001ء میں مانیلا ٹیسٹولینی سے جو 2006ء تک رہی۔

موسیقاری

ترمیم

ان کے میوزک میں راک، آر اینڈ بی، سول، فنک اور پوپ کا امتزاج تھا۔ اور اسی وجہ سے ان کا شمار بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

گلوکاری

ترمیم

خداداد صلاحیت کے مالک منجھے ہوئے اس موسیقار کو چند معرکة الآرا گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔

ان کی 1979ء کی البم آئی وانا بی یور لوّر نے تمام ریکارڈ توڑدیے۔

پرنس 1980ء کی دہائی میں اس وقت سپر سٹار کے مقام پر پہنچے جب انھوں نے 1999، پرپل رین اور سائن آف دا ٹائمز جیسی مشہور البمز ریلیز کیں۔

پھر زیادہ شہرت ’1999‘، ’لٹل ریڈ کورویٹ‘ اور ’پرپل رین‘، سے ہی حاصل ہوئی جو دراصل سنہ 1984ء کے اُن کے البم اور فلم کا عنوان تھا جسے شہرت کے زینے پہ درخشاں ٹائیٹل کا درجہ حاصل رہا ہے۔

گلوکار، گانے لکھنے والے اور کئی ساز بجانے کی صلاحیت رکھنے والے پرنس نے 30 سے زیادہ البمز ریکارڈ کرائیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کے مکان پر اتنا ریلیز نہ ہوا میوزک پڑا ہے کہ 100 مزید البم بن سکتے ہیں۔

ان کی سب سے مشہور البمز میں لیٹس گو کریزی اور وین ڈیوز ڈائی (When Doves Die) شامل ہیں۔

2004ء میں پرنس کو راک اینڈ رول فیم میں شامل کیا گیا۔ 2004ء میں وہ بیونسے کے ہمراہ بھی پرفارم کرتے رہے ہیں۔

پرنس نے فروری 2007ء کو میامی کے ڈولفن اسٹیڈیم میں سپر بول کے ہاف ٹائم پر پرفارم کیا۔

پرنس نے تقریباً اپنا ہر مشہور گانا خود لکھا، کمپوز کیا، پروڈیوس کیا اور گایا۔

ان کا گانا پرپل مینز پرپل پیچ انھوں نے اپنے پہلے بینڈ دا ریوولیوشن کے ساتھ گایا۔

اس بینڈ کے ساتھ پرنس نے پانچ سالوں میں دو درجن راک کلاسک گانے گائے۔

ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سٹوڈیو میں ان کو روکنا مشکل تھا۔ لیکن ان کا اصل جادو سٹیج پر سامنے آتا تھا۔

دنیا بھر میں اُن کے 10 کروڑ سے زائد البم فروخت ہوئے۔

ایوارڈز

ترمیم

اپنے کریئر میں ان کے 100 ملین ریکارڈز فروخت ہوئے۔

انھیں سات بار ’گریمی ایوارڈ‘ سے نوازا گیا مثال کے طور پر فروری 2013ء میں 55 ویں گریمی ایوارڈز میں ریکارڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔

انھیں ایک گولڈن گلوب اور ایک اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اور ’پرپل رین‘ کے گانے کو ’بہترین تخلیقی کاوش‘ پر ’آسکر‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاپ موسیقی کے بادشاہ پرنس نے اپنی شریک حیات کے ساتھ لاس اینجلس میں ہونے والے 77 ویں آسکر کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

سنہ 2004ء میں، پرنس کا مومی مجسمہ ’روک اینڈ رول ہال‘ میں مزین کیا گیا۔

بہت کم افراد ایسے تھے جنھوں نے ان کی ٹیلنٹ کو نہیں سراہا۔ رولنگ سٹونز میگزین نے 2007ء میں ان کو 100 عظیم آرٹسٹ کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر رکھا۔

22نومبر 2015ء میں لاس اینجلس میں ہونے والے امریکی موسیقی ایوارڈ میں پرنس کی ایلبم "سول" کو بہترین ایلبم کا ایوارڈ دیا گیا۔

وفات

ترمیم

گذشتہ ہفتے ان کو کانسرٹ میں پرفارمنس کے بعد ہسپتال لے جایا گیا لیکن جلد ہی ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

پرنس 57 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق، وہ امریکا میں منیسوٹا کے شہر منی پولس میں 21 اپریل، 2016ء بروز جمعرات علی الصباح اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایمرجنسی میں پیزلی پارک میں واقع مکان پر بلایا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پرنس کے انتقال پر سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات آ رہے ہیں اور مداح ان کے مکان کے قریب پیزلی پارک میں جمع ہو رہے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118866060 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w60t20hk — بنام: Prince (musician) — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/90818 — بنام: Prince — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/90819 — بنام: Prince Rogers Nelson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/161442923 — بنام: Prince — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب بنام: Prince — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/a94e9951bac643839340634ecaa3f162 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/28795 — بنام: Prince — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. ربط: https://d-nb.info/gnd/118866060 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  9. مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — تاریخ اشاعت: 22 اپریل 2016 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — ロックミュージシャンのプリンスさん死去 57歳 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2017 — سے آرکائیو اصل فی 31 مارچ 2017 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
  10. تاریخ اشاعت: 21 اپریل 2016 — Prince, singer and superstar, dies aged 57 at Paisley Park — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اپریل 2016
  11. http://www.billboard.com/articles/news/7341522/prince-dead
  12. http://www.telegraph.co.uk/news/2016/04/21/prince-feared-dead-as-police-investigate-death-on-stars-paisley2/
  13. http://www.startribune.com/investigation-underway-into-prince-s-death/376741561/
  14. ^ ا ب http://www.startribune.com/authorities-investigating-death-at-prince-s-paisley-park/376578441/
  15. http://www.nytimes.com/2004/07/12/arts/for-prince-a-resurgence-accompanied-by-spirituality.html
  16. http://www.bbc.co.uk/music/artists/070d193a-845c-479f-980e-bef15710653e
  17. https://www.youtube.com/watch?v=-VfZyDJ6lJs
  18. http://www.spirit-of-rock.com/album-groupe-Prince-nom_album-Kamasutra-l-en.html
  19. http://www.spirit-of-rock.com/album-groupe-Prince-nom_album-Exodus_(New_Power_Generation_album)-l-en.html
  20. http://www.spirit-of-rock.com/album-groupe-Prince-nom_album-Xpectation-l-cn.html
  21. http://www.spirit-of-rock.com/album-groupe-Prince-nom_album-Xpectation-l-cn.html — اخذ شدہ بتاریخ: 24 ستمبر 2020
  22. Montreux Jazz Festival concert ID: https://mjf-database.epfl.ch/public/concerts/3187 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 ستمبر 2020
  23. AllMusic album ID: https://www.allmusic.com/album/mw0000582702
  24. http://www.bbc.co.uk/music/reviews/2j6m
  25. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000701309 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  26. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000701309 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  27. http://www.startribune.com/thanks-to-a-university-of-minnesota-degree-his-name-is-dr-prince-now/494454901/