کبڈی بھارت کی ریاست پنجاب اور پاکستانی پنجاب کا مشترکہ روایتی کھیل ہے۔ اسے روایتی طور پر کَودی بھی کہا جاتا ہے۔ کبڈی لفظ اسی سے ماخوذ ہے۔ یہ کھیل ریہی علاقوں میں بے حد مقبول ہے۔ یہ کھیل کھلے چوکور میدان میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ تیرہ میٹر چوڑے (42.7 فیٹ) اور دس میٹر (32.8 فیٹ) لمبے علاقے میں کھیلا جاتا ہے۔ کبڈی کی دو ٹیمیں ہوتی ہیں جن میں ہر ایک کے سات کھلاڑی ہوتے ہیں۔ ایک سکہ پہلے اچھالا جاتا ہے جو یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس ٹیم کو پہل کرنا چاہیے۔ ہر ٹیم سے ایک کھلاڑی ایک دوسرے کے بالمُشافہ کھڑا ہوتا ہے اور ایک دوسرے کو اپنی حدود میں لے کر پوائنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ آدھے کھیل کے بعد ٹیمیں میدان میں اپنی جگہیں بدل دیتی ہیں۔ سب سے زیادہ پوائنٹ والی ٹیم مقابلہ جیتتی ہے۔ یہ کھیل بطور خاص دیہی علاقوں میں مشہور ہے۔[1]

کبڈی کے اکھاڑے اور ایک مقابلے کا منظر

عالمی کبڈی مقابلہ جات

ترمیم

حالانکہ کبڈی بھارت اور پاکستان کے کئی علاقوں میں کھیلا جاتا ہے، تاہم پنجاب میں اس کا جوش دیگر علاقوں سے زیادہ رہا ہے۔ یہی وجہ سے ریاست میں وقفے وقفے سے عالمی کبڈی مقابلہ جات منعقد ہوتے ائے ہیں[2]:

سال مقام فاتح ٹیم ثانوی ٹیم تیسری ٹیم چوتھی ٹیم
2010ء لدھیانہ  
بھارت
 
پاکستان
 
کینیڈا
 
اطالیہ
2011ء لدھیانہ  
بھارت
 
کینیڈا
 
پاکستان
 
اطالیہ
2012ء لدھیانہ  
بھارت
 
پاکستان
 
کینیڈا
 
ایران
2013ء لدھیانہ  
بھارت
 
پاکستان
 
ریاستہائے متحدہ
 
انگلینڈ
2014ء مختلف شہر  
بھارت
 
پاکستان
 
ایران
 
انگلینڈ
2020 لاہور  
پاکستان
 
بھارت
 
ایران

عالمی سطح پر کبڈی کا پنجابی آبادی کی جانب سے فروغ

ترمیم

جہاں جہاں پنجابی لوگ کام کے لیے یا قیام کے لیے جاکر آباد ہوئے ہیں، وہاں بھی کبڈی کو فروغ ملا ہے۔ اس کی ایک مثال پنجابی ورثہ بارسلونا کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر کبڈی کپ کا بارسلونا، ہسپانیہ میں منعقد ہونا ہے۔[3]

حوالہ جات

ترمیم