پولش ویکیپیڈیا
پولش ویکیپیڈیا (انگریزی: Polish Wikipedia) آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا پولش نسخہ جس کا آغاز 26 ستمبر 2001ء کو ہوا۔ اس نسخہ میں فی الحال 1,614,000 مضامین ہیں۔ یہ ویکیپیڈیا کا دسواں بڑا نسخہ ہے۔[1] نیز پولش ویکیپیڈیا روسی ویکیپیڈیا کے بعد سلاوی زبان کا دوسرا سب سے بڑا نسخہ ہے۔
پولش ویکیپیڈیا کے صفحہ اول کا عکس بمطابق 9 ستمبر 2011ء | |
سائٹ کی قسم | انٹرنیٹ دائرۃ المعارف |
---|---|
دستیاب | پولش زبان |
مالک | ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن |
ویب سائٹ | pl |
تجارتی | نہیں |
اندراج | اختیاری |
آغاز | ستمبر 26، 2001 |
صارفین اور منتظمین
ترمیمصارف کے کھاتوں کی تعداد | مضامین کی تعداد | فائلوں کی تعداد | منتظمین کی تعداد |
---|---|---|---|
1306411 | 1614266 | 268 | 98 |
تاریخ
ترمیمپولش ویکیپیڈیا کی ابتدا ایک آزاد منصوبے کے طور پر wiki.rozeta.com.pl ڈومین پر ہوئی تھی لیکن انگریزی ویکیپیڈیا کے مشورے پر اسے 12 جنوری 2002ء کو http://pl.wikipedia.com ڈومین پر لایا گیا اور پھر اسی سال 22 نومبر کو http://pl.wikipedia.org پر منتقل کر دیا گیا۔ [حوالہ درکار] نووارد صارفین کو ڈومین اسکواٹنگ/ سائبر اسکواٹنگ سے کسی طرح کی دشواری نہ ہو اس کے لیے پولش ویکیپیڈیا نے اپنا ایک الگ ڈومین wikipedia.pl بنایا جو صارف کو pl.wikipedia.org پر لے جاتا ہے۔ 27 جنوری 2005ء کو پولش ویکیپیڈیا کے بانی Krzysztof P ، Jasiutowicz اور Paweł Jochym کو Internet Obywatelski (عوامی انٹرنیٹ) تنظیم نے 2004ء میں سال کا انٹرنیٹ شہری منتخب کیا۔ [2] جولائی 2005ء کو tsca.bot (انٹرنیٹ بوٹ کو فرانسیسی، پولش اور اطالوی بلدیہ کے سرکاری ڈاٹا اور شماریات کو پولش ویکیپیڈیا پر اپلوڈ کرنے کا حکم ہوا۔ کچھ ہی ماہ میں بوٹ نے 40,000 سے زیادہ مضامین اپلوڈ کیے۔ [حوالہ درکار] 13 اکتوبر 2009ء کو پولش ویکیپیڈیا نے Jan Łukasiewicz کی انعامی تقریب میں سماجی اختراع کا خصوصی اعزاز حاصل کیا۔ Jan Łukasiewicz پولش آئی ٹی کمپنیوں میں سب سے اچھے اختراعات کو نشان زد کرتی ہے اور حوصلہ افزائی کرتی ہے۔[3][4] 24 ستمبر 2013ء کو پولش ویکیپیڈیا نے 1,000,000 مضامین مکمل کیے۔ [حوالہ درکار] اپریل 2016ء کو پولش ویکیپیڈیا پر 1140 فعال صارفین تھے جنھوں نے اس مہینہ میں کم از کم 5 ترامیم کی تھیں۔
پولش ویکیپیڈیا ڈی وی ڈی میں
ترمیمپولش ویکیپیڈیا کا متنی مجلہ انٹر اسپیشل کاغذی ایڈیشن کے ساتھ ساتھ سنہ 2005ء میں پہلی دفعہ ڈی وی ڈی میں بھی شائع ہوا۔ ناشر نے بازار میں ڈی وی ڈی میہا کروانے سے قبل ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کی جس کی وجہ سے ڈی وی ڈی والا ایڈیشن ہی غیر قانونی ہو گیا کیونکہ اس سے گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔ مزید یہ کہ ڈی وی ڈی میں استعمال شدہ سافٹ ویئر ونڈوز-98 میں درست کام نہیں کر رہا تھا۔ ڈی وی ڈی کا دوسرا ایڈیشن ویکیمیڈیا پولاسکا (ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی پولش شاخ) اور پولش پبلشر ہیلیون کے تعاون سے جاری کیا گیا۔ اس میں 4 جون 2006ء سے قبل لکھے گئے مضامین شامل تھے۔ یہ ایڈیشن 24 نومبر 2006ء کو مکمل ہوا اور جولائی 2007ء کے اواخر میں 39 ژلوٹی کی قیمت میں دوبارہ شائع کیا گیا۔ [5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "List of Wikipedias – Meta". Wikimedia.org. Retrieved November 7, 2015.
- ↑ "Internetowy Obywatel Roku 2004" آرکائیو شدہ 2008-03-02 بذریعہ وے بیک مشین. NetPR.pl. January 27, 2005. Retrieved June 21, 2013 (پولینڈی میں).
- ↑ "2009 International Multiconference on Computer Science and Information Technology (IMCSIT)" آرکائیو شدہ 2010-01-05 بذریعہ وے بیک مشین. IMCSIT.org. 2009. Retrieved December 4, 2012.
- ↑ "Nagroda im. Jana Łukasiewicza dla ITTI" آرکائیو شدہ 2010-03-16 بذریعہ وے بیک مشین. Polish Information Processing Society (پولینڈی میں). 2009. Retrieved October 19, 2012.
- ↑ "Wydawnictwo Helion". księgarnia helion.pl – Książka "Wikipedia".
بیرونی روابط
ترمیمویکیپیڈیا، آزاد دائرۃ المعارف پولش ویکیپیڈیا میں |
- (پولینڈی میں) پولش ویکیپیڈیا
- (پولینڈی میں) Polish Wikipedia mobile version