پھالولہ پالولا زبان، جسے پالولہ، ڈنگریکوار اور عشیریتی بھی کہا جاتا ہے پاکستان کے ضلع چترال کی وادی عشیریت، بیوڑی، شیشی اور کلکٹک میں بولی جاتی ہے، انگریزی میں اسے Palula کہا جاتا ہے اور چترالی اس زبان کو ڈنگریکوار اور اس زبان کے بولنے والوں کو ڈنگریک کہتے ہیں اس زبان کے حروف تہجی وضع کیے جاچکے ہیں اور اس کے ادب کو محفوظ کرنے کا بیڑا کھوار اکیڈمی نے اٹھایا ہوا ہے۔ فرنٹیر لینگویج انیشٹیو کے نام سے ایک ادارہ پھالولہ بولنے والوں کو تربیت دے رہی ہے۔

پھالولہ Phalula
پھالولہ بہ خطِ نستعلیق
پھالولہ بہ خطِ نستعلیق.
پھالولہ بہ خطِ نستعلیق.
مستعمل چترال، پاکستان
خطہ سینٹرل ایشیا
کل متتکلمین 10 ہزار
رتبہ انیسواں
خاندان_زبان ہند-یورپی
  • ہند-ایرانی
    • پھالولہ Phalula
نظام کتابت پارسی-عربی
باضابطہ حیثیت
باضابطہ زبان ڈنگریک
نظمیت از کھوار اکیڈمی
رموزِ زبان
آئیسو 639-1 phl
آئیسو 639-2 phl (B)  phl (T)
آئیسو 639-3 phlphalula
فائل:Palula.jpg
پھالولہ رسم الخط کا نمونہ، پھالولہ رومن اور اردو دونوں رسم الخط میں لکھی جارہی ہے.


از رازول کوہستانی

پالُولا زبان کا لسانی تعلق: ہندیورپی⇽ ہندایرانی⇽ ہندآرہائی⇽ شمال مغربی لسانی گروہ⇽ داردی⇽ شینا لسانی گروہ⇽ پالولا

لسانی علاقہ و آبادی:

ضلع چترال میں عشریت و بیؤڑی وادی کے علاقے

موجودہ تعداد: 15000

پالُولا زبان ضلع چترال کے علاقہ عشریت, بیؤڑی، کلکٹک اور شیشی کوہ کے بعض مقامات پر بولی جاتی ہے۔ پالُولا زبان بولنے والوں کی تعداد دس سے گیارہ ہزار ہے۔ اس زبان کا تعلق داردی لسانی گروہ میں شینا لسانی شاخ سے ہے۔ پالُولا زبان بولنے والوں نے قدیم وقتوں میں شمالی پاکستان کے علاقہ چھلاس/چِلاس سے نقل مکانی کی تھی۔ ان لوگوں کا تعلق شمالی پاکستان کے ݜیٗݨ بوٹہ قبائل سے ہے جن کی کبھی چھلاس میں ایک مضبوط حکومت قائم تھی۔ پالُولا اور شینا زبان چونکہ ایک ہی زبان ہے لیکن موجودہ جغرافیائی بُعد کی وجہ سے پالُولا نے اپنی انفرادی شناخت قائم رکھی ہوئی ہے لیکن اپنے ارد گرد کی زبانوں سے متاثر بھی ہو رہی ہے۔ پالُولا زبان میں لوک ادب، لوک کہاؤتیں، لوک قصے، لوک داستانیں اور لوک شاعری کی کئی اصناف پائی جاتی ہیں۔ اس زبان میں قاعدے، لُغوی کتاب، کہاؤتیں اور بعض دوسری کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ایک مقامی تنظیم انجمن ترقی پالُولا اس زبان کی ترویج و احیاء کے لیے کام کر رہی ہے جسے فورم فار لینگوج انیشٹیوز اسلام آباد کا فنی تعاون حاصل ہے۔ اس زبان پر بعض دوسرے محققین کے علاوہ پالُولا زبان کے ماہر جناب نسیم حیدر اور جناب Henrik Liljegren نے قابل قدر اور اہم لسانی تحقیقی کام کیا ہے۔ [رازول کوہستانی]

بیرونی روابط

ترمیم