پہاڑ پور،لیہ
یونین کونسل اور آباد مقام
پہاڑ پور ضلع لیہ، پنجاب، پاکستان ایک یونین کونسل اور آباد مقام ہے۔ [1] لیہ سے جنوب کی طرف تقریباً 30 کلومیٹر دور کوٹ سلطان سے آ کے ضلع لیہ کا آخری شہر پہاڑ پور ملتان روڈ پر واقع ہے۔ روایات کے مطابق اس کی بنیاد 17 ویں صدی عیسوی میں رکھی گئی تھی۔ اس قصبہ کا قدیمی نام سو ہیہ پور تھا۔ اس قصبہ کے اطراف میں سوہبہ قوم کافی تعداد میں آباد ہے اور اس قوم نے اس قصبہ کی بنیاد رکھی۔ بعد میں اس شہر میں بسنے والے مشہور شخص پہاڑ خان کے نام پر اس کا نام پہاڑ پور رکھا گیا۔ پہاڑ پور کو یو نین کونسل کا درجہ ایوب خان دور میں بنیادی جمہوری نظام کے سلسلہ میں 1966ء میں دیا گیا۔
PAHARPUR | |
---|---|
قصبہ | |
پہاڑ پور | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
تحصیل | تحصیل لیہ |
ضلع | لیہ |
بلندی | 232 میل (761 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ٹیلی فون کوڈ | 606 |
ضلع لیہ کی دیگر تحصیلیں
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- ضلع لیہ کے بارے میںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ globalpost.com (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2019