پیر نصیر الدین نصیر

مشہور پاکستانی صوفی و عالم دین
(پیر نصیرالدین نصیر سے رجوع مکرر)

پیر نصیر الدین نصیر چشتی قادری قمیصی گولڑوی ایک شاعر، ادیب، محقق، خطیب، عالم اور صوفی باصفا و پیر سلسلہ چشتيہ تھے۔ آپ اردو، فارسی اور پنجابی زبان کے شاعر تھے۔ اس کے علاوہ عربی، ہندی، پوربی اور سرائیکی زبانوں میں بھی شعر کہے۔ اسی وجہ سے انھیں"شاعر ہفت زبان" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے اور آپ کو سلطان الشعراء بھی کہا جاتاہے۔

غلام نصیر الدین نصیر گیلانی
دیگر نامچراغ گولڑہ
پیر صاحب گولڑہ شریف
حضور نصیر ملت
نصیرالدین اولیا
ذاتی
پیدائش14 نومبر 1949(1949-11-14)
وفات13 فروری، 2009 (عمر 59)
مذہبتصوف اسلام،
سلسلہ چشتیہ اور قادریہ قمیصیہ
دیگر نامچراغ گولڑہ
پیر صاحب گولڑہ شریف
حضور نصیر ملت
نصیرالدین اولیا
مرتبہ
مقامگولڑہ شریف
پیشروغلام معین الدین گیلانی
جانشینپیر سید نظام الدین جامی گیلانی پیر سید نجم الدین گیلانی اور پیر سید شمس الدین شمس گیلانی

حالات زندگی

ترمیم

آپ پیر غلام معین الدین (المعروف بڑے لالہ جی) کے فرزند اور پير مہر علی شاہ کے پڑپوتے تھے۔ آپ کی ولادت 14 نومبر 1949ء میں گولڑہ شریف میں ہوئی۔ آپ گولڑہ شریف درگاہ کے سجادہ نشین تھے۔

وفات

ترمیم

پیر نصیر الدین نصیر کا انتقال 13 فروری 2009ء کو ہوا آپ کا مزار گولڑہ شریف میں ہے۔[1]

تصانیف و تالیفات

ترمیم

آپ ؒ کی 36 (چھتیس) سے زائد تصانیف ہیں [2]۔ جن میں چند ایک کے نام درج ذیل ہیں:

  1. آغوشِ حیرت(رباعیات فارسی)
  2. پیمانِ شب (غزلیات اردو)
  3. دیں ہمہ اوست (عربی، فارسی، اردو، پنجابی نعوت )
  4. امام ابوحنیفہ اور ان کا طرزِ استدلال (اردو مقالہ)
  5. نام و نسب(در بارہ سیادت پیران پیر )
  6. فیضِ نسبت (عربی، فارسی، اردو، پنجابی مناقب)
  7. رنگِ نظام ( رباعیات اردو )
  8. عرشِ ناز (کلام در زبانهائ فارسی و اردو و پوربی و پنجابی و سرائیکی )
  9. دستِ نظر ( غزلیات اردو)
  10. راہ و رسمِ منزل ہا (تصوف و مسائل عصری)
  11. تضمینات بر کلام حضرت رضا بریلوی
  12. قرآنِ مجید کے آدابِ تلاوت
  13. لفظ اللہ کی تحقیق
  14. اسلام میں شاعری کی حیثیت
  15. مسلمانوں کے عروج و زوال کے اسباب
  16. پاکستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں، اسباب اور تجاویز
  17. فتوی نویسی کے آداب
  18. موازنہ علم و کرامت
  19. کیا ابلیس عالم تھا؟

نمونہ اشعار

ترمیم

نمونہ اشعار فارسی

ترمیم

اے صاحبِ اسمِ پاک!مَن یـَنصُرُنِی
دل ریشم و سینہ چاک، مَن یـَنصُرُنِی
دستم اگر از فضل نہ گیری ربی
مَن یـَنصُرُنِی سَوَاک!مَن یـَنصُرُنِی[3]

نمونہ اشعار اردو

ترمیم

دین سے دور، نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں
تیری دہلیز پہ ہوں، سب سے الگ بیٹھا ہوں

ڈھنگ کی بات کہے کوئی، تو بولوں میں بھی
مطلبی ہوں، کسی مطلب سے الگ بیٹھا ہوں

بزمِ احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
مطمئن دل ہے بہت، جب سے الگ بیٹھا ہوں

غیر سے دور، مگر اُس کی نگاہوں کے قریں
محفلِ یار میں اس ڈھب سے الگ بیٹھا ہوں

یہی مسلک ہے مرا اور یہی میرا مقام
آج تک خواہشِ منصب سے الگ بیٹھا ہوں

عمرکرتا ہوں بسر گوشہ ء تنہائی میں
جب سے وہ روٹھ گئے، تب سے الگ بیٹھا ہوں

میرا انداز نصیر اہلِ جہاں سے ہے جدا
سب میں شامل ہوں، مگر سب سے الگ بیٹھا ہوں

نمونہ اشعار پنجابی

ترمیم

بے قدراں کج قدر نہ جانی کیتی خوب تسلی ھو
دُنیا دار پجاری زر دے جیویں کُتیاں دے گل ٹلی ھو
بُک بُک اتھرو روسن اکھیاں ویکھ حویلی کلی ھو
کوچ نصیر اساں جد کیتا پے جاسی تھر تھلی ھو

نمونہ اشعار عربی

ترمیم

یا مدرك احوالي
قد تعلم واللّہ، ما يخطر في بالي

الفخر لہ جازا
من جاء علٰي بابك، قد نال و قد فازا[4]

نمونہ اشعار پوربی

ترمیم

ہم کا دِکھائی دیت ہے ایسی رُوپ کی اگیا ساجن ماں
جھونس رہا ہے تن من ہمرا نِیر بھر آئے اَکھین ماں

دُور بھیے ہیں جب سے ساجن آگ لگی ہے تن من ماں
پُورب پچہم اُتر دکھن ڈھونڈ پھری مَیں بن بن ماں

یاد ستاوے پردیسی کی دل لوٹت انگاروں پر
ساتھ پیا ہمرا جب ناہیں اگیا بارو گُلشن ماں

درشن کی پیاسی ہے نجریا ترسِن اکھیاں دیکھن کا
ہم سے رُوٹھے منھ کو چُھپائے بیٹھے ہو کیوں چلمن ماں

اے تہاری آس پہ ساجن سگرے بندھن توڑے ہیں
اپنا کرکے راکھیو موہے آن پڑی ہوں چرنن ماں

چَھٹ جائیں یہ غم کے اندھیرے گھٹ جائیں یہ درد گھنے
چاند سا مکھڑا لے کر تم جو آنکلو مورے آنگن ماں

جیون آگ بگولا ہِردے آس نہ اپنے پاس کوئی
تیرے پریت کی مایا ہے کچھ اور نہیں مجھ نِردھن ماں

ڈال گلے میں پیت کی مالا خود ہے نصیر اب متوالا
چتون میں جادو کاجتن ہے رس کے بھرے تورے نینن ماں

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://dailypakistan.com.pk/columns/30-Nov-2015/300285
  1. Pir Naseer ud din Naseer R.A of Golra Sharif-COMPLETE Biography-tajdaregolra.com
  2. Allama Rafaqat Ali Haqani (2009-03)۔ Badr e Munir Peer Naseer | بدرِ منیر پیر نصیر 
  3. آغوش حیرت
  4. صفحہ27، دین همہ اوست