پیر کامل (ناول)
پیر کاملﷺ عمیرہ احمد کا ناول ہے جو پہلے خواتین ڈائجسٹ میں سلسلہ وار چھپتا رہا .اپنے تحریری سفر کا آغاز انھوں نے خواتین کے ماہناموں سے کیا اور پھر ٹی وی انڈسٹری میں آ گئیں- ان کا پہلا ڈراما ‘‘وجود لاریب‘‘ انڈس ویژن سے 2005 میں آیا جس کے لیے انھوں نے بیسٹ رائٹر کا ایوارڈ لیا۔ اس کے بعد ‘‘دام‘‘، ‘‘قید تنہائی‘‘ اور متعدد ڈرامے وہ لکھ چکی ہیں اور ان کے کئی ناول کی ڈرامائی تشکیل ہو چکی۔ ‘‘نور کا مسکن‘‘ کے نام سے ایک ریڈیو ڈراما بھی لکھا۔لیکن سب سے زیادہ مقبولیت ناول پیرکامل کوملی
فائل:Pir-e-Kamil.jpg ناول کا سرورق | |
مصنف | عمیرہ احمد |
---|---|
اصل عنوان | پیر کامل ﷺ |
مترجم | عمیرہ احمد |
ملک | پاکستان |
زبان | انگریزی، اردو |
صنف | ناول |
ناشر | فیروز سنز |
تاریخ اشاعت | اردو: 2004 انگریزی: 2011 |
قسم ذرائع ابلاغ | اردو: Hardback انگریزی: Paperback |
آئی ایس بی این | 969-0-01886-8 978-969-0-02341-4 pages = 525 |
اگلی | آب حیات |
پھر 2004ء میں[1] فیروز سنز نے کتابی صورت میں شائع کیا۔ ناول کا ترجمہ انگریزی میں بھی ہو چکا ہے۔ اس ناول کا موضوع ختم نبوت ﷺ ہے جو اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔[2][3]
تعارف
ترمیم- پیر کاملﷺ‘‘ وہ آواز ہے وہ روشنی ہے جو زندگی میں ہمیں چاہیے
- یقینا ہدایت انھیں کو دی جاتی ہے جو ہدایت چاہتے ہیں
اس کہانی کا مرکزی کردار امامہ ہے جو قادیانی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، لیکن جب اسے ہدایت ملتی ہے تو عشق رسولﷺ میں اپنا گھر چھوڑ دیتی ہے۔ سالار سکندر اس کی مدد کرتا ہے جو پیدائشی مسلمان ہے، لیکن اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور۔ جس کی زندگی مذہب میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ گمراہی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا سالار۔ جلال انصر، امامہ کی دوست کا بھائی، عشق رسول کا دعویدار ہے۔ جو وقت آنے پر جھوٹا نکلا۔
کردار
ترمیممرکزی کردار
ترمیم- امامہ - لڑکی جو احمدیہ سے اسلام قبول کرتی ہے۔
- سالار سکندر - امامہ کا پڑوسی لڑکا، جو بہت امیر ہے اور اس کا آئی کیو لیول 150 ہے۔
بڑے کردار
ترمیم- وسیم - امامہ کا بھائی
- جلال - ایک ڈاکٹر اور زینب کا بھائی
- ہاشم مبین - وسیم اور امامہ کا باپ
- سکندر عثمان - سالار کا باپ
- طیبہ - سالار کی ماں اور سکندر عثمان کی بیوی
- سعد ظفر - سالا کا دوست
- ڈاکٹر فرقان - ایک مخلص مسلمان اور ڈاکٹر۔
- ڈاکٹر سبط علی - ایک لاہور کا اسلامی علوم کا ماہر
- سعیدہ اماں - ڈاکٹر سبط علی کی چچا زاد
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.ferozsons.com.pk
- ↑ Oct 07۔ "Novel Peer-e-Kamil (PBUH) by Umera Ahmed"۔ Bashaoor Pakistan۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-11
{{حوالہ ویب}}
: صيانة الاستشهاد: أسماء عددية: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ allxpert۔ "Umera Ahmed - UrduNovels.net"۔ Onlineurdunovels.com۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-11