چارلس ریجنلڈ ہینڈ فیلڈ (پیدائش: 26 اگست 1878ء)|(انتقال:6 مئی 1915ء) آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے جنوبی افریقہ کے اول درجہ کرکٹ کھلاڑی اور سپاہی تھے۔ ہینڈ فیلڈ اگست 1878ء میں جنوبی یارا میں پیدا ہوا اور اس کی تعلیم مالورن گرامر اسکول میں ہوئی جہاں وہ کرکٹ اور فٹ بال ٹیموں کے کپتان تھے۔ [1] [2] 1901ء میں گریجویشن کرنے کے بعد وہ اور اس کا بھائی جارج جنوبی افریقہ ہجرت کر گئے جہاں وہ دوسری بوئر جنگ کے شروع ہونے پر 1st امپیریل لائٹ ہارس میں شامل ہوئے۔ [1] انھوں نے اورنج فری سٹیٹ اور ٹرانسوال میں خدمات انجام دیں اور 1902ء میں انھیں کارپورل میں ترقی دی گئی۔ [1] اگست 1914ء میں پہلی جنگ عظیم کے آغاز پر ہینڈ فیلڈ نے ایک بار پھر کارپورل کے عہدے کے ساتھ نٹل لائٹ ہارس میں بھرتی کیا۔ [1] یہ رجمنٹ جنوب مغربی افریقہ کی مہم میں مصروف تھی جس میں وہ جرمن افواج کو جرمن مغربی افریقہ میں دھکیل رہے تھے۔ [1]

چارلس ہینڈ فیلڈ
ذاتی معلومات
پیدائش26 اگست 1878(1878-08-26)
جنوبی یارا, وکٹوریہ، آسٹریلیا
وفات6 مئی 1915(1915-50-06) (عمر  36 سال)
گیبون, جرمن مغربی افریقہ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1909ٹرانسوال
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 1
رنز بنائے 5
بیٹنگ اوسط 5.00
100s/50s –/–
ٹاپ اسکور 5
گیندیں کرائیں
وکٹ
بالنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 2/0
ماخذ: Cricinfo، 1 اگست 2020

انتقال ترمیم

ہینڈ فیلڈ 27 اپریل 1915ء کو گیبون، جرمن مغربی افریقہ میں ایک لڑائی کے دوران ایکشن میں زخمی ہوا تھا اور 7 مئی کو زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ [1] [2] اس کی عمر 36 سال تھی۔ وہ گیبون اسٹیشن قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث Daryl Moran (25 April 2020)۔ "The Light Horse – Charles Reginald Handfield"۔ Caulfield Grammarians' Association۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2020 [مردہ ربط]
  2. ^ ا ب Nigel McCrery (2015)۔ Final Wicket: Test and First Class Cricketers Killed in the Great War۔ Barnsley: Pen & Sword۔ صفحہ: 111۔ ISBN 978-1-47382-714-1