چالیسا جنکشن ریلوے اسٹیشن

چالیسا جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ اس اسٹیشن سے کھیوڑہ ریلوے اسٹیشن کے لیے برانچ لائن نکلتی ہے۔ چالیسا جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان کا سب سے چھوٹا جنکشن ہے جس کی برانچ لائن کی کل لمبائی صرف دس کلومیٹر ہے۔

چالیسا جنکشن ریلوے اسٹیشن
Chalisa Jn Railway Station
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)ملکوال-خوشاب برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈCHS
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
ہرن پور جنکشن ملکوال-خوشاب برانچ لائن پنڈ دادن خان
Map

تاریخ

ترمیم

چالیسا، ریلوے اسٹیشن ، ڈُھڈی پھپھرہ کے علاوہ سدھوال، نتھیں، سمن وال، واڑہ، کسلِیاں، ڈپھر، قمبر اور نائچ کا مشترکہ ریلوے اسٹیشن ہے۔ اکثر ریلوے اسٹیشن انگریز دور کے بنے ہوئے ہیں۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیشن حسن اور وسعت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ چالیسا ریلوے اسٹیشن سے ملکوال سے ہرن پور، چالیسا، پنڈدادنخان، لِلہ، کندوال، خوشاب کو جانے والی ریلوے لائین کے علاوہ ایک ریلوے لائین سوڈھی، کھیوڑہ اور ڈنڈوت کو بھی جاتی ہے۔ ڈنڈوٹ دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک ڈنڈوٹ گاؤں جو پہاڑ کے اوپر واقع ہے اور دوسرا ڈنڈوٹ آر۔ایس، (ڈنڈوٹ ریلوے اسٹیشن) یہ جگہ پہاڑ کے دامن میں ہے۔

تصاویر

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔