چشمہ علی (شہر رے)
چشمہ علی (فارسی: علی کی بہار) ایک قدیمی قدرتی چشمہ ہے جو رے (شہر) کے شمال اور تہران کے جنوب میں واقع ہے۔ اِس چشمہ کے قریبی تاریخی مقامات قبرستان ابن بابویہ، برج طغرل، رشکان قلعہ ہے جبکہ مزید اِسی راستے پر رے قلعہ اور کتبہ فتح علی شاہ قاجار (چشمہ علی) واقع ہیں۔ ماضی میں اِس چشمہ پر قالین فروخت کرنے والے تاجروں کا کافی ہجوم ہوتا تھا جو یہاں قالین دھوتے تھے۔ اِس ضمن میں اُن کا یہ خیال تھا کہ تازہ و شفاف پانی ہر قسم کے ملبوسات اور قالین دھونے کے لیے موزوں ہوتا ہے۔ تاریخ میں اِس چشمہ کے شفاف پانی نے اِس مقام کو تفریحی مقام بنا دیا تھا۔
تاریخ
ترمیماِس چشمہ کے تاریخی آثار نہایت قدیمی ہیں کیونکہ اِس کی چٹانوں پر کندہ متعدد تصاویر دریافت ہوئیں جو اِس کی قدامت کو ظاہر کرتی ہیں۔