چمیکا دیمانتھا گناسیکرا (پیدائش: 25 نومبر 1999ء) سری لنکا کا کرکٹ کھلاڑی ہے۔ اس نے جنوری 2022ء میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔[1]

چمیکا گناسیکرا
ذاتی معلومات
مکمل نامچمیکا دیمانتھا گناسیکرا
پیدائش (1999-10-25) 25 اکتوبر 1999 (عمر 25 برس)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ-میڈیم گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 165)2 فروری 2024  بمقابلہ  افغانستان
واحد ایک روزہ (کیپ 203)16 جنوری 2022  بمقابلہ  زمبابوے
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 18 جنوری 2022ء

کیریئر

ترمیم

اس نے 17 دسمبر 2019ء کو لسٹ اے میں ڈیبیو کیا، نونڈ اسکرپٹس کرکٹ کلب کے لیے 2019-20ء انویٹیشن لمیٹڈ اوور ٹورنامنٹ میں ۔ [2] اس نے 4 جنوری 2020ء کو 2019ء-20ء سری لنکا کرکٹ ٹی20 ٹورنامنٹ میں نوڈاسکرپٹ کرکٹ کلب کے لیے اپنا ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کیا۔ [3] اس نے 1 فروری 2020ء کو 2019-20ء پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ میں نونڈ اسکرپٹس کرکٹ کلب کے لیے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ [4] اگست 2021ء میں اسے 2021ء ستی لنکا انویٹیشنل ٹی20 لیگ ٹورنامنٹ کے لیے سری لنکا گریز ٹیم میں نامزد کیا گیا۔ [5] نومبر 2021ء میں اسے 2021ء لنکا پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کے بعد جافنا کنگز کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ [6] نومبر 2021ء میں انھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکا کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [7] جنوری 2022ء میں انھیں زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکا کے ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [8] اس نے اپنا ایک روزہ ڈیبیو 16 جنوری 2022ء کو سری لنکا کے لیے زمبابوے کے خلاف کیا۔ [9]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Chamika Gunasekara"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2020 
  2. "Group B, SLC Invitation Limited Over Tournament at Colombo (NCC), Dec 17 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2020 
  3. "Group B, SLC Twenty-20 Tournament at Colombo (NCC), Jan 4 2020"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2020 
  4. "Group B, Premier League Tournament Tier A at Colombo (NCC), Feb 1-3 2020"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2020 
  5. "Sri Lanka Cricket announce Invitational T20 squads and schedule"۔ The Papare۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2021 
  6. "Kusal Perera, Angelo Mathews miss out on LPL drafts"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2021 
  7. "Three uncapped players to feature in squad to face West Indies"۔ The Papare۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2021 
  8. "New-look Sri Lanka name eight changes for Zimbabwe ODIs"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2022 
  9. "1st ODI (D/N), Pallekele, Jan 16 2022, Zimbabwe tour of Sri Lanka"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2022