چودھری محمد عدنان

پاکستان میں سیاستدان

چودھری محمد عدنان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018ء سے جنوری 2023ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ 2018ء کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں PP-11 راولپنڈی-VI سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [3]

چودھری محمد عدنان
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 15 فروری 1976ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 12 فروری 2024ء (48 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-11  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعارف ترمیم

چودھری محمد عدنان ، چوہدری محمد جان کے بیٹے تھے اور وہ 15 فروری 1976ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور 2018ء میں ایم پی اے منتخب ہوئے، پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود کے طور پر خدمات انجام دیں۔[4] عدنان نے 2018-2020ء کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے ریونیو کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔[5] عدنان نے 2024ء کے الیکشن میں این اے 57 سے حصہ لیا تھا۔[6]

انتقال ترمیم

12 فروری 2024ء کو راولپنڈی میں نامعلوم حملہ آوروں نے چودھری محمد عدنان کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کچہری چوک کے قریب سابق رکن صوبائی اسمبلی کو نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ عدنان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔[7]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب https://www.pakistantoday.com.pk/2024/02/12/ex-pti-mpa-gunned-down-in-rawalpindi-police/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 فروری 2024
  2. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1265
  3. "Election Results 2018 - Constituency Details"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ The News۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2018 
  4. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1265
  5. https://www.pakistantoday.com.pk/2024/02/12/ex-pti-mpa-gunned-down-in-rawalpindi-police/
  6. https://www.nation.com.pk/13-Feb-2024/independent-candidate-gunned-down-in-rawalpindi
  7. https://www.dawn.com/news/1813652