چونگ چنگ جیانگبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا

چونگ چنگ جیانگبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا یا چونگ چنگ جیانگبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: CKG، آئی سی اے او: ZUCK) (انگریزی: Chongqing Jiangbei International Airport) (چینی: 重庆江北国际机场) عوامی جمہوریہ چین کی براہ راست زیر انتظام بلدیہ چونگ چنگ کے ضلع یوبی میں واقع ہے۔ اس کا آیاٹا ایئرپورٹ کوڈ (CKG) اور آئی سی اے او کوڈ (ZUCK) شہر کے قدیم نام چونگ کنگ (انگریزی: Chungking) کی رومن سازی سے حاصل کردہ ہیں۔ جیانگبئی ہوائی اڈا بھی بہت سے غیر ملکیوں کے لیے 72 گھنٹے کا بغیر-ویزا ٹرانزٹ بھی فراہم کرتا ہے۔ 2017ء میں ائیرپورٹس کونسل انٹرنیشنل نے "25-40 ملین مسافر سائز میں بہترین ہوائی اڈے" کے زمرہ میں اسے پہلی جگہ سے نوازا۔ [3]

چونگ چنگ جیانگبئی
بین الاقوامی ہوائی اڈا
Chongqing Jiangbei
International Airport

重庆江北国际机场
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
خدمتچونگ چنگ
محل وقوعیوبی ضلع، چونگ چنگ
مرکز برائے
فوکس شہر برائے
بلندی سطح سمندر سے416 میٹر / 1,365 فٹ
متناسقات29°43′09″N 106°38′30″E / 29.71917°N 106.64167°E / 29.71917; 106.64167
ویب سائٹ http://www.cqa.cn/
نقشہs
CAAC airport chart
CAAC airport chart
CKG is located in چونگ چنگ
CKG
CKG
چونگ چنگ میں ہوائی اڈے کا مقام
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
02L/20R 3,200 10,499 اسفالٹ
02R/20L 3,600 11,811 کنکریٹ
03/21 3,800 12,467 کنکریٹ
اعداد و شمار (2018)
مسافر41,595,887
ہوائی جہاز نقل و حرکت300,745
کارگو382,160
چونگ چنگ جیانگبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا
سادہ چینی 重庆江北国际机场
روایتی چینی 重慶江北國際機場

چونگ چنگ شہر کے مرکز کے شمال میں 19 کلومیٹر (12 میل) کے فاصلے پر واقع یہ ہوائی اڈا چائنا ایکسپریس ائیر لائنز، چائنا ساؤدرن ائیرلائنز، سیچوائن ائیرلائنز، شینڈونگ ائیرلائنز، چونگ چنگ ائیرلائنز، تیانجن ائیرلائنز، چائنا ویسٹ ائیر اور شیامین ائیر کا مرکز اور ائیر چائنہ، ہائنان ائیرلائنز کا فوکس شہر ہے۔

ہوائی اڈے کے تین ٹرمینلز ہیں، ٹرمینل 2 اندرون ملک پروازوں اور ٹرمینل 3اے کچھ دیگر اندرون پروازوں اور تمام بین الاقوامی پروازوں کے لیے ہے جبکہ ٹرمینل 1 فی الحال بند ہے۔ ہوائی اڈے کے پہلا، دوسرا اور تیسرے مراحلہ بالترتیب جنوری 1990ء، دسمبر 2004ء اور دسمبر 2010ء کو فعال ہوا۔ ٹرمینل 2 سالانہ 15 ملین مسافروں ور ٹرمینل 3اے سالانہ 45 ملین مسافروں کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ [4]

تاریخ

ترمیم

چونگ چنگ کی شہری ہوا بازی کی تاریخ 1920ء کی دہائی تک پہنچتی ہے۔ 1938ء میں بایشیئی ہوائی اڈے کی تکمیل کے بعد چونگ چنگ چین کے ان چار شہروں میں شامل ہو گیا جہاں ہوائی اڈے موجود تھے۔ 1950ء میں تیانجن، چینگدو، گوانگژو اور کونمینگ سے چونگ چنگ کے لیے پروازوں کا آگاز ہوا جو 1949ء میں قائم ہونے والے عوامی جمہوریہ چین کی ابتدائی ہوا باری کا حصہ ہے۔

1965ء چین شہری ہوا بازی انتظامیہ نے سیچوان کو اپنا مرکز بنایا اور اس کے بعد چونگ چنگ میں 1990ء کی دہائی تک کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

22 جنوری 1990ء کو نئے چونگ چنگ جیانگبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ہوا جو قدیم بایشیئی ہوائی اڈے کا متبادل ہے۔ 1997ء میں چونگ چنگ عوامی جمہوریہ چین کی براہ راست زیر انتظام بلدیات میں شامل ہو کے چوتھی بلدیہ بنا۔ چین شہری ہوا بازی انتظامیہ نے اسی سال یہاں اپنا دفتر بھی قائم کیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "China Southern Airlines to make Chongqing into aviation hub"۔ شینہوا نیوز ایجنسی۔ 6 مئی 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2011 
  2. "厦门航空重庆分公司正式揭牌成立"۔ CARNOC۔ 26 اکتوبر 2018۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2019 
  3. "重庆机场服务质量保持全球同层级机场领先地位"۔ CARNOC۔ 16 اگست 2018 
  4. "江北机场T3今起投用 重庆进入三跑道时代"۔ news.sina.com.cn۔ 29 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2017