چکن کڑاہی
چکن کڑاہی ( گوشت کڑاہی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جب چکن کی بجائے بکرے یا بھیڑ کے گوشت سے تیار کی جاتی ہے) یا کڑھائی چکن ، ایک ڈش ہے جو جنوبی ایشیا کے شمالی اور شمال مغربی حصوں کی سوغات ہے [1] [2] [3] ۔ یہ پکوان اکثر کڑاہی میں تیار کیا جاتا ہے، لوہے کی ایک خاص قسم کی کڑاہی جو اکثر جنوبی ایشیائی کھانا پکانے میں استعمال ہوتی ہے۔ اس ڈش کو تیار کرنے اور پکانے میں [4] آدھ گھنٹے سے لے کر ایک گھنٹہ لگ سکتا ہے۔ اسے عام طور پر نان، روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ڈش جنوب ایشیائی کھانوں کا طرہ امتیاز ہے[5][6]۔
چکن کڑاہی | |
اصلی وطن | ہندوستان, پاکستان |
---|---|
منسلک قومی پکوان | ہندوستانی پکوان، پاکستانی پکوان، افغانی پکوان |
بنیادی اجزائے ترکیبی | چکن |
برصغیر پاک و ہند سے بننے والی کراہی مصالہ دار ہے اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء میں چکن، پیاز، ٹماٹر، دھنیا، زیرہ، لال مرچ، لہسن، لال مرچ اور ادرک شامل ہیں۔ یہ عام کراہی کی تیاری کے لیے ہے لیکن پاکستانی تغیرات کے لیے پیاز کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس ڈش کی تیاری آسان اور تیز ہے، جس میں صرف 30 سے 50 منٹ لگتے ہیں۔
چکن کڑاہی کی اقسام
ترمیمچکن کڑاہی پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ عرب ممالک، یورپی ممالک اور شمالی امریکا میں بھی برصغیر کے لوگوں کی وجہ سے بہت مقبول ہو چکی ہے۔ اس کی مشہور اقسام میں مندرجہ ذیل قسمیں شامل ہیں:
- چکن باربی کیو کڑاہی
- چکن مکھنی کڑاہی
- چکن سفید کڑاہی
- چکن ہرا مصالحہ کڑاہی
- چکن دیسی مرغ کڑاہی
- چکن نمک مندی کڑاہی
- تندوری چکن کڑاہی
- چکن بون لیس کڑاہی
- توا چکن کڑاہی
- چکن سبزی کڑاہی
- چکن دال کڑاہی
- ہری مرچ چکن کڑاہی
اجزا
ترمیممرغی کے ٹکڑے
لہسن
پیاز
ادرک
تیل
لیموں
ہرا دھنیا
زیرہ
کالی مرچ
نمک
گرم مصالحہ
ٹماٹر
دہی
کریم
کالی مرچ
ترکیب
ترمیمتیل کو گرم کیا جاتا ہے، پھر لہسن اور پیاز کو خوشبو آنے اور بھورا ہونے تک بھونا جاتا ہے۔ تمام مصالحے اور کریم شامل کرنے کے بعدتیل الگ ہونے تک بھونا جاتا ہے۔ مرغی اور آدھا کپ پانی شامل کرنے کے بعداس وقت تک پکایا جاتا ہے جب تک مصالحہ یکجا نہ ہوجائے۔ تیل اوپر آنے تک بھونا جاتا ہے، آخر میں سجاوٹ کے لیے دھنیا اور ہر مرچ ڈالی جاتی ہے۔ اسے گرم نان، روٹی یا پراٹھے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ رائتہ اور سلاد ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیم- ہندوستانی پکوان
- پاکستانی گوشت کے پکوان
- باب Indiaہندوستانی پکوان پورٹل
- باب Pakistanپاکستانی پکوان پورٹل
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Chicken Karahi – Is this delicacy one of the best dishes in Pakistan?/"۔ 3 May 2021۔ 18 نومبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2021
- ↑ "Food Stories: Mutton karahi/"۔ 6 October 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2021
- ↑ "Kadai Chicken Recipe"
- ↑ "Chicken Karahi Dhaba Style Step By Step Recipe/"۔ 14 September 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2021
- ↑ "Chicken Karahi (Pakistani Chicken Curry) • Curious Cuisiniere"۔ Curious Cuisiniere (بزبان انگریزی)۔ 2016-05-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولائی 2017
- ↑ "Top 5 Famous and Spicy Chicken Dishes of India"۔ 26 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2022