چک بھٹی
یہ دریائے چناب کے کنارے کے قریب ضلع حافظ آباد کا ایک زرخیز اور تاریخی قدیم گاؤں ہے یہاں کے مشہور قبیلے بھٹی، ڈاہر، راجپوت، جوئیے اور رحمانی ہیں
اسکے اطراف میں شمال کی جانب منڈی بہاؤالدین، مشرق میں گجرات اور گوجرانوالہ جنوب میں ہنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد اور مغرب میں سوگودھا کے دیہات ہیں
یہاں کی مشہور روحانی شخصیت خواجہ خواجگان باوا جی غلام حسن ہیں جنھوں نے اشاعت دین کی خاطر اپنا آبائی گاؤں نوروز پور چھوڑ کر یہاں سکونت اختیاری اور ہزاروں افراد کو اسلام کے زیور سے آراستہ کیا.
روحانی مرکز
ترمیمقدوۃالاولیاء قطب ربانی غوث زماں حضور قبلہ خواجہ غلام حسن نقشبندی چک بھٹی کی مشہور بزرگ ہستی ہیں آپ نے سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں فیض روحانی خواجہ خواجگان خواجہ محمد خان عالم آستانہ عالیہ باؤلی شریف ضلع گجرات سے حاصل کیا. اور انھوں نے حضرت خواجہ محمد ہادی نامدار نتھیال شریف سے اور خواجہ خواجگان حضرت خواجہ بابا جی نور محمد چوراہی آستانہ عالیہ چورہ شریف سے خلافتِ روحانیت حاصل کی..یوں یہ سلسلہ سیدنا صدیق اکبر تک پہنچتا ہے جو صوفیا کے سردار ہیں خواجہ غلام حسن ایک بہت بڑے عالم دین فقیہ ِفطن، عارف بااللہ، تقویٰ میں مشہور و معروف اور کرامات سے بھرپور تھے علاقہ بھر میں ہندوؤں کو مسلمان کیا اور دین اسلام کی بھرپور خدمت کی
آپ کے عقیدت مندان پورے پاکستان خصوصاً ضلع سرگودھا فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بکثرت پائے جاتے ہیں.
آپ کا گھرانہ علمی لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے..↵آپ کے صاحبزادے اور خلیفہ اول مفتئ ہند خواجہ احمد علی اپنے زمانے میں اپنی مثال آپ ہیں.. آپ کا بلند علمی مقام اور تقویٰ شعاری بے پناہ مقبول ہے آپ کے معاصرین نے آپ کی بے شمار کرامات کا ذکر کیا
عرس
سالانہ مرکزی عرس مبارک مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتا ہے
چک بھٹی | |
---|---|
گاؤں | |
ملک | Pakistan |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
ضلع | ضلع حافظ آباد |
Union councils | 25 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+6) |
ٹیلی فون کوڈ | 0547 |
ویب سائٹ | [1] |
چک بھٹی (انگریزی: Chak Bhatti) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع حافظ آباد میں واقع ہے۔ یہ ایک یونین کونسل بھی ہے[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر چک بھٹی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
|
|