چین میں دمدار سیاروں کے تاریخی مشاہدات

چینی فلکیات میں دمدار سیاروں کو بہت اہمیت حاصل رہی ہے۔زمانہ قدیم اور قرونِ وسطیٰ کے عہد میں بھی دمدار سیاروں کا اندراج چینی تقاویم میں مسلسل ہوتا رہا ہے جس کے باقاعدہ ثبوت اب چینی فلکیات کی تاریخ میں ملتے ہیں۔ان دمدار سیاروں کا اندراج بھی اِتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ چین کا فلکیاتی علم۔

ہان خاندان کے دور میں علم نجوم کی ایک جدول جس میں دمدار سیاروں کا اندراج موجود ہے۔ (دوسری صدی قبل مسیح)

ابتدائی تاریخی مندرجات

ترمیم
 
240 قبل مسیح میں دوبارہ ہیلی دمدار سیارے کے دیکھے جانے کا جدول

613ء میں چین کی قدیمی تاریخ میں چینی فلکیات میں دمدار سیاروں کا ثبوت ملتا ہے۔ قدیمی مندرجات کے بعد اِن کا تذکرہ انیسویں صدی تک جاری رہا۔ اِن مندرجات کا تذکرہ یورپ کے ماہرین علم نجوم کے ہاں بھی پایا جاتا ہے۔دمدار سیاروں کا یہ اندراج تفصیلی انداز سے لکھا جاتا رہا اور اِن کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔ مشہور دمدار سیاروں میں ہیلی کا دم دار سیارہ بھی شامل ہے جس کا ذِکر چینی ماہرین فلکیات نے بہت تفصیل سے کیا ہے۔علاوہ ازیں اجرام مداری کے کوائف تفصیل سے ملتے ہیں۔[1]

چینی تاریخ میں پہلا اندراج 613 قبل مسیح کا ملتا ہے[2] لیکن اِس کا مشاہدہ چونکہ چینی عوام اچھی طرح نہیں کرسکی تھی، لہٰذا 1059 قبل مسیح میں ہیلی دمدار سیارہ کے متعلق تفصیلی بیان موجود ہے۔240 قبل مسیح میں دوبارہ ہیلی دمدار سیارے کے دیکھے جانے کا ثبوت ملتا ہے۔ تاہم یہ بیان ہیلی دمدار سیارہ کے متعلق زیادہ واضح نہیں ہے کیونکہ اِس کا مشاہدہ اِس کے دوبارہ نظر آنے پر ہی ہو سکا۔ ابتدائی تاریخ میں دم دار سیارے کے لیے متعدد نام استعمال کیے جاتے رہے ہیں جیسے کہ: جھاڑی دار سیارہ (bushy star)۔[3] ایک اور دم دار سیارے کا تفصیلی تذکرہ بھی ملتا ہے جو سورج کے پیچھے سے ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ 635ء میں دوبارہ ایک دم دار سیارے کے دیکھے جانے کا معلوم ہوتا ہے۔[4][5] ابتدائی چینی فلکیاتی دستاویزات میں دم دار سیاروں کے بارے میں تفصیلی بیان نہیں ملتا، کیونکہ بغیر کسی مشاہدات کے دم دار سیاروں کا ظہور ہونا یا دکھائی دینا ایسے ہی ہوتا تھا کہ پیشگی اطلاعات کے بغیر ہی یہ واقعات ظہور پزیر ہوتے رہتے تھے۔ البتہ 1456ء میں اطالوی ماہر فلکیات توسکانلی نے ہیلی دمدار سیارہ کی بابت تفصیلی معلومات فراہم کیں۔[6]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Needham, p.430
  2. Stephenson and Yau, p. 30
  3. Yeomans, Rahe & Freitag, p. 71
  4. Stephenson and Yau, p. 30
    • Needham, p. 432
  5. Needham, p. 431
  6. Stephenson and Yau, p. 30