چین میں تحریک نسواں کا آغاز بیسویں صدی[1] میں شینہائی انقلاب کے ساتھ شروع ہوا۔ جدید چین میں تحریک نسواں کا اشتراکیت سے اور طبقاتی نظام سے قریبی تعلق ہے۔[2] بعض مبصرین کا خیال ہے کہ یہ تعلق چینی تحریک نسواں کے لیے نقصان کا باعث ہے، وہ دلیل دیتے ہیں کہ چین میں پارٹی اپنے مفادات ک وخاتین سے اہم سمجھتی ہے۔[3]

تاریخ

ترمیم

بیسویں صدی سے قبل، چین میں خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ قابل تعظیم سمجھا جاتا تھا۔ خواتین کا ین سے قابل نفرت اور مردوں کا یانگ سے قابل تحسین تعلق مانا جانا تھا، ین اور یانگ کی خصوصیات کو تاؤمت میں مساوی طور پر اہم سمجھا جاتا ہے، عورتوں کو یقین تھا کہ کائنات کے حسب مراتب نظام میں مردوں کے مقابلے میں ان کو کمتر مقام حاصل ہوا ہے۔

2017ء میں فیوشن علاقے میں خواتین کو روایتی اخلاقیات سکھانے والے ایک ادارے پر جو 6 سال سے کام کر رہا تھا، اس پر پابندی اگا دی گئی، اس پر یہ الزام تھا وہ خواتین کو اپنے والد، شوہر اور بیٹے کی اطاعت، اپنے کنوارے پن کو اہمیت دینا اور اس کی حفاظت کرنا اور اس بات کو سمجھنا کہ جو عورت قابل نہیں ہے وہ نیکوکار ہے، اس تربیت کا حصہ تھا۔[4] جولائی 2017ء میں چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی میٹرو ریل نے خواتین کے لیے مخصوص ریل سروس شروع کی۔ یہ ریل گاڑیاں پانچ دن صبح ساڑھے سات سے ساڑھے نو بجے تک اور شام پانچ بجے سے سات بجے تک چلتی ہیں۔[5]

2019ء میں، حکومت نے ہدایات جاری کیں کہ ایسے آجرین پر پابندی لگائی جائے جو نوکرویں کے لیے مردوں کو ترجیح یا صرف مردوں کے لیے اشتہار دیں یا اداروں پر بھی پابندی لگانے کا کہا جو خواتین کو حاملہ حالت میں کام کرنے، اپنی شادی کی منصوبہ بندی یا حمل متعلقہ ٹیسٹ کروانے کے دوران میں کام کرنے پر مجبور کریں۔[6]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Croll (1978)، 1.
  2. Lin (2006)، 127.
  3. Hom (2000), 32.
  4. "چین میں عورتوں کے لیے اخلاقی تربیت کے ادارے"۔ بی بی سی۔ 12 دسمبر 2017ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-12
  5. "چین میں خواتین کے لئے مخصوص ٹرین سروس کا آغاز"۔ نوائے وقت۔ 19 جولائی 2017ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-12
  6. "China says employers can't ask women if they want kids – Inkstone"۔ Inkstonenews.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-02-25

مآخذ

ترمیم