چین کا سیلاب عظیم
چین کا سیلاب عظیم جسے گُن یُو کا سیلاب عظیم (انگریزی: reat Flood of Gun-Yu؛ روایتی چینی: 鯀禹治水 ) یا داستان گُن یُو (Gun-Yu myth) بھی کہا جاتا ہے۔[1]یہ قدیم چین کا ایک عظیم قدرتی سانحہ تھا جو مبینہ طور پر دو نسلوں تک جاری رہا۔ اس حادثے اور اضافی آفات سماوی مثلاً قحط اور طوفانوں نے آبادی کے ایک کثیر حصے کو شدید ترین متاثر کیا تھا۔ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر درختوں، اونچے پہاڑوں اور ان کے غاروں میں رہنے پر مجبور ہو گئے تھے۔[2]روایات صدری ، تاریخی اور اساطیری ذرائع کے مطابق یہ سانحہ عظیم 2300 قبل مسیح ، چینی شہنشاہ یاؤ کے عہد میں رونما ہوا تھا۔ماہرین آثار قدیمہ کو ملنے والے شواہد کے مطابق دریائے زرد پر 1920 قبل مسیح میں (روایتی چینی تاریخ کے پہلے شاہی خاندان شیا خاندان (Xia dynasty) (چینی: 夏朝; پینین: Xià Cháo; وید-جائیلز: Hsia-Ch'ao; مینڈارن تلفظ: [ɕiâ tʂʰɑ̌ʊ̯]) کے کئی صدیوں بعد) ایک ایسے سیلاب کے گزرنے کے آثار ملے ہیں جو ممکنہ طور پر گذشتہ دس ہزار سال میں دنیا کا عظیم ترین سیلاب تھا۔اور یقیناً داستان گُن یُو (Gun-Yu myth) کا محور یہی سیلاب تھا۔[3]
تاریخی اور اساطیری طور پر اس سیلاب عظیم اور اس کے دوران اس کو روکنے یا کم از کم اس سے افراد و اموال کو نقصانات سے بچانے کی کوششیں کرنے والے بہت سے حقیقی اور دیومالائی انسانی کردار چینی ثقافت کے افسانوی دبستان کا جزو لازم ہیں۔دیگر عوامل کے علاوہ سیلاب عظیم ، شیا خاندان اور ژؤ خاندان (Zhou Dynasty) کی تاریخ کو سمجھنے کی بھی ایک اہم کلید ہے۔ سیلاب عظیم چینی اساطیر میں سیلاب، طغیانی، طوفانوں اور غرقابی کا ایک مرکزی اشارہ بھی ہے اس کے علاوہ روایتی کلاسیکی چینی شاعری میں الجھن زندگی کا اہم استعارہ ہے۔
داستان
ترمیمسیلاب عظیم کی داستان کا چینی اساطیر میں ایک ڈرامائی کردار ہے۔ اور یہ کئی مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے جو دنیا کو سیلاب کے بہت سے الگ الگ مناظر پیش کرتی ہے۔ اگرچہ یہ اساطیری داستانیں مختلف البیان ہیں تاہم مرکزی قصہ وہی سیلاب ہے جس کے بنیادی حقائق سب میں مشترک ہیں جبکہ کچھ امداد غیبی ، معجزاتی اور نو وآ دیوی کا واقعہ جیسے جادوئی فسانے بھی ان کا حصہ ہیں۔ [4]
آغاز سیلاب
ترمیموہ شہنشاہ یاؤ کا عہد تھا جب سیلاب عظیم نے اس کی مملکت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا یہاں تک کہ اس کی سلطنت کا کوئی چپہ بھی اس سیلاب کی زد سے نہ بچ سکا۔ دریائے زرد اور دریائے ینگتیز دونوں سے سیلاب امڈا اور وادیوں کو بھر دیا۔ [5]
- ↑ Yang, An & Turner 2005, p. 74 .
- ↑ Strassberg 2002 .
- ↑ Wu et al. 2016 .
- ↑ Christie 1968, pp. 83–91 .
- ↑ Wu 1982, p. 69 .