ڈاکٹر اشو لال فقیر سرائیکی زبان کے ایک شاعر ہیں.

ڈاکٹر اشو لال فقیر
ادیب
پیدائشی ناممحمد اشرف
قلمی ناماشو لال
تخلصفقیر
ولادتکروڑ لعل عیسن
ابتدالیہ، پاکستان
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، سرائیکی
تعداد تصانیف6

اصل نام

ترمیم

ڈاکٹر اشو لال فقیر کا اصل نام محمد اشرف ہے۔

پیدائش

ترمیم

13 اپریل 1959ٗء میں محمد اشرف کے نام سے پیدا ہوئے، وہ پنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن سے تعلق رکھتے ہیں۔

تعلیم

ترمیم

ڈاکٹر اشو لال فقیر پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں، قائد اعظم میڈیکل یونیورسٹی بہاولپور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے حامل ہیں لیکن وجہ شہرت سرائیکی شاعری ہے۔

شاعری

ترمیم

سرائیکی زبان کے باکمال شاعر ہیں کالج کے زمانے میں وہ اردو زبان میں بھی شاعری کرتے تھے جس میں اُن کا تخلص شعاع تھا۔انھیں پرائیڈ آف پنجاب ایوارڈ2016 ء اورپاکستان اکادمی ادبیات کی جانب سے ادب اور شاعری پر ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’کمالِ فن 2020ء دینے کا اعلان ہوا لیکن انھوں نے وصول کرنے سے انکار کیا

تصنیفات

ترمیم

وہ سرائیکی شاعری کی چھ کتابوں اور کہانیوں کی ایک کتاب کے مصنف ہیں۔[1]

  • چھیڑو ہتھ نہ مرلی۔
  • گوتم نال جھیڑا۔
  • کاں وسواں دا پکھی اے
  • سندھ ساگر نال ہمیشاں پہلا درشن‘‘2002ء
  • سندھ ساگر نال ہمیشاں ڈوجھادرشن‘‘2017ء
  • جال منوتی

حوالہ جات

ترمیم