مرزا حامد بیگ

ناول نگار
(ڈاکٹر مرزا حامد بیگ سے رجوع مکرر)

ڈاکٹر مرزا حامد بیگ اردو کے مشہور ناول نگار، افسانہ نگار اور نقاد ہیں۔

مرزا حامد بیگ
معلومات شخصیت
پیدائش 29 اگست 1949ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ناول نگار ،  محقق ،  ادبی نقاد ،  افسانہ نگار ،  پروفیسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

مرزا حامد بیگ 29 اگست 1949ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے ہے۔ بچپن اور لڑکپن سندھ میں گذرا۔ 1972ء میں ایم اے (اردو) درجہ اوّل میں پاس کرنے کے بعد میں فلمی دنیا میں بطور اسسٹنٹ ڈائرکٹر قسمت آزمائی کی۔ بعد میں اورینٹل کالج لاہور اور جامعہ پنجاب میں بطور لیکچر ار فرائض انجام دیے۔ 1986ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کے افسانوی مجموعے میں گمشدہ کلمات، تار پر چلنے والی، قصّہ کہانی، گناہ کی مزدوری، حمیدہ کی کہانی،لاکر میں بند آوازیں اور جانکی بائی کی عرضی مشہور ہیں ۔ آپ کو پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ 1984، نیشنل بک کونسل آف پاکستان ایوارڈ 1991، نیشنل بک کونسل آف پاکستان ایوارڈ 1993 اور سال 2010 میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغا حسن کارکردگی مل چکا ہے۔

افسانوی مجموعے

ترمیم
  • گمشدہ کلمات (1981)
  • تار پر چلنے والی (1983)
  • قصہ کہانی (1984)
  • گناہ کی مزدوری (1991)
  • جانکی بائی کی عرضی (2011)
  • مغرب سے اردو تراجم
  • اردو افسانے کی روایت1991
  • انارکلی (ناول)
  • نرناری
  • اردو ادب کی شناخت (2007)
  • اردو ترجمہ کی روایت (2016)
  • افسانے کا منظر نامہ (1997)
  • اردو افسانے کی مختصر تاریخ (2012)
  • ترجمے کا فن (2005)
  • کتابیات تراجم

حوالہ جات

ترمیم