ڈاکٹر ممتاز احمد

ڈاکٹر ممتاز احمد اقبال انٹرنیشل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر تھے۔ وہ اس جامعہ ک

ڈاکٹر ممتاز احمد اقبال انٹرنیشل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر تھے۔ وہ اس جامعہ کے نائب صدر اور صدر بھی رہ چکے تھے۔ ڈاکٹر ممتاز اس کے علاوہ ہیمپٹن یونیورسٹی، ورجینیا، ریاستہائے متحدہ امریکا میں سیاسیات کے پروفیسر بھی تھے۔[1]

پیدائشممتاز احمد
گوجرخان
وفات31 مارچ، 2016ء
قومیتپاکستانی
پیشہتدریس
وجۂ شہرتاقبال انٹرنیشل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر، کئی اداروں سے وابستگی اور نو تصانیف و کئی مقالات کی تحریر

رکنیت

ترمیم

ڈاکٹر ممتاز شکاگو یونیورسٹی کے اسلام اور سماجی تبدیلی منصوبہ (“Islam and Social Change Project”) کے رکن، واشنگٹن ڈی سی کے بروکنگس انسٹی ٹیوشن کے ریسرچ فیلو، بنگلہ دیش اور پاکستان کے سینیر فل برائٹ فیلو، سودان میں ریاستہائے متحدہ ادارۂ امن (United States Institute of Peace -USIP) کے فیلو، شکاگو یونیورسٹی کے امیریکین اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسس کے منصوبۂ بنیادپرستی کے رکن اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے مسلمس اِن امیریکن پبلک اسکوائر منصوبے کے سینیر مشیر تھے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ممتاز ساؤتھ ایشین مسلم اسٹڈیز ایسوسی ایشن کے صدر اور سنٹر فار اسلام اینڈ پبلک پالیسی، واشنگٹن ڈی سی کے نائب صدر تھے۔[1]

تصانیف

ترمیم

ڈاکٹر ممتاز نو کتابوں، بے شمار جرائد میں چھپے مضامین، کئی تالیفوں کے ابواب اور دائرۃ المعارف کے مضامین کے مصنف تھے۔ وہ عصرحاضر کی اسلامی تحریروں کی سیاست، مذہبی گروہوں کی سیاسی عمرانیات اور جنوبی ایشیا اور وسط ایشیا کے سیاسی واقعات پر لکھا کرتے تھے۔[1]

انتقال

ترمیم

ڈاکٹر ممتاز احمد کا انتقال 31 مارچ 2016ء کو 76 سال کی عمر میں ہوا اور تدفین ان کے آبائی مقام گوجرخان میں ہوئی۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم