ماہرِ فلسفہ‘ ماہرِ نفسیات‘ ماہرِ تعلیم اور ماہرِ اقبالیات ۔

ڈاکٹر نذیر قیصر

معلومات شخصیت
باب ادب

پیدائش

ترمیم

ڈاکٹر نذیر قیصر 30 اکتوبر 1922ء کو ایمن آبادضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والدِ گرامی کا نام ملک فضل دین اور والدۂ ماجدہ کا نام حسین بی بی تھا۔

تعلیم

ترمیم

آپ نے میٹرک تک تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول‘ ایمن آباد میں ہی حاصل کی۔ اُس کے بعد آپ لاہور تشریف لے آئے اور پھر تاحیات اسی شہر کو آپ نے اپنا مسکن بنائے رکھا۔ ایف۔اے سے ایم۔ اے تک تعلیم اسی شہر میں حاصل کی۔حصولِ تعلیم کے لیے آپ نے دیارِ غیر کابھی سفر کیا اور 58-1957ء میں لندن یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم سے Post Graduate Certificate in Education مکمل کیا اسی دوران آپ نے مانٹیسوری نظامِ تعلیم میں بھی ڈپلوما حاصل کیااور بعد ازاں آپ نے پنجاب یونیورسٹی ‘ لاہور سے 1977ء میں تحقیقی مقالہ بعنوان ’’اقبال کے مذہبی فکر پر رومی کا اثر‘‘ (انگریزی) پرڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

ماہر اقبالیات

ترمیم

آپ نے علامہ اقبال کے صد سالہ یومِ ولادت کے سلسلہ میں لاہور میں ہونے والی بین الاقوامی اقبال کانگرس میں علامہ اقبال کو بطور ایک ماہرِ نفسیات پیش کیا تھا۔ آپ نے فکرِ اقبال کے فروغ کے لیے کئی مضامین اور کتب تحریر کیں۔ آپ نے اقبال فورم انٹرنیشنل کی بنیاد ڈالی جس کا ماہانہ اجلاس باقاعدگی سے ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے۔ آپ کی دو کتب کو صدارتی اقبال ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے جبکہ آپ کی چار کتب ایران میں فارسی ترجمہ کے ساتھ شائع ہو چکی ہیں۔ آپ کے ڈاکٹریٹ کے تحقیقی مقالہ کو‘ جو اقبال کے مذہبی افکار پر رومی کے اثرات‘ کے عنوان سے تھا‘ پاکستان کے علاوہ بھارت سے بھی شائع کیا گیا اور اس کا بھی فارسی ترجمہ ایران میں شائع ہوا جسے 2004ء میں سیزن بک کا ایوارڈ بھی ملا۔

خدمات

ترمیم

ڈاکٹر نذیر قیصر کو ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اقبال ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹر نذیر قیصر کئی کتابوں کے مصنف اور سر سید اسکول سسٹم کے بانی تھے۔ ان کی کتابوں کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر نذیر قیصر اکادمی پاکستان کے نائب صدر اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ارکان ڈاکٹر شہزاد قیصر کے والد گرامی تھے۔

ڈاکٹر صاحب نے حجاز ہسپتال گلبرگ میں آئی وارڈ کی تعمیر کرائی۔ یہ وارڈ ان کی بیوی اصغری خانم کے نام سے منسوب ہے

تصانیف

ترمیم

-Rumi’s Impact on Iqbal’s Religious Thought

2-A Critique of Western Psychology and Psycotherapy and Iqbal’s Approach

3-Realization of Iqbal’s Educational Philosophy in Montessori System

4-Iqbal: A Philosophical Psychotherapist and Beyond

5-Creative Dimensions of Iqbal’s Thought

6-Iqbal and the Western Philosophers

7-Iqbal Today

8۔اقبال اور ذہنی علاج

9۔فکرِ اقبال کے تحقیقی پہلو

ایران میں شائع ہونے والی کتب کے فارسی تراجم جو ڈاکٹر محمد بقائی ماکان نے کیے:

1۔اقبال و شش فیلسوف غربی

2۔معنای زندگی از نگاہِ مولانا و اقبال

3۔نقدروان شناسی و روان در مانی غرب از نگاہِ اقبال

4۔بالندگی شخصیت کودک از نگاہ اقبال لاہوری و مونتہ

وفات

ترمیم

آپ کا انتقال 24 فروری 2013ء کو لاہور میں ہوا۔[1]

  1. (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی