ڈب، پاکستان (انگریزی: Dab, Pakistan) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔
ڈب (ضلع چکوال کی یونین کونسل نمبر -16 ہے)۔[1]
سپاہی خدادادخان پہلے ہندوستانی جنہیں وکٹوریہ کراس سے نوازا گیااسی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔
قصبہ ڈب چکوال شہر سے جنوب مشرق کی جانب تقریباً 4 کلومیٹر کے فاصلے جہلم روڈ پر واقع ہے، ڈب کے مغرب میں سُتوال، تترال، ڈھلال ڈھوک صاحب، موہڑہ تھنیل شمال میں ڈھوک بودلے شاہ، جبیر پور، نوروال، چکوال شہر، پنوال مشرق میں کرہن، ڈھوک اعتبال اور موہڑہ شیخان جبکہ جنوب میں کوٹھوال(کوٹھہ ابدال) موہڑہ کور چشم، جنگا، تھٹی اور موہڑہ لسو واقع ہیں۔ یونین کونسل ڈب تترال موہڑہ کورچشم ا، ستوال کوٹھہ ابدال اور موہڑہ شیخاں پر مشتمل ہے۔[2]