ڈمپل یادو (انگریزی: Dimple Yadav) (پیدائش: 1978ء)، بھارتی سیاست دان۔ یہ اترپردیش، بھارت کے سابق وزیر اعلٰی اکھیلیش یادو کی اہلیہ اور ان کے والد اور اسی ریاست کے سابق وزیر اعلٰی ملائم سنگھ یادو کی بہو ہے۔

اترپردیش میں اس وقت کے وزیر اعلٰی اکھیلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو ایک کار کے سامنے کھڑے ہو کر کے تصویر کھنچواتی ہوئی۔ یہ تصویر 2016ء کی ہے جب ڈمپل یادو اپنی سماج وادی پارٹی کے ایک قانون ساز امید وار کے لیے مہم چلا رہی تھی۔ ڈمپل کی پیلی ساڑی اور پیلے تلک والی یہ تصویر ملک کے کئی اخبارات میں چھپی۔ یہ تصویر ڈمپل کی فعال سیاست میں قدم جمانے اور ملائم سنگھ یادو کے خاندان کی سیاسی میدان اور زور آور پہنچ اور پکڑ کے طور پیش کیا گیا۔

زندگی کی جھلکیاں

ترمیم

o ڈمپل یادو اتراکھنڈ کے ضلع المورا میں پیدا ہوئی تھی۔
o ڈمپل نے اپنی تعلیم بٹھنڈا ، پونے اور انڈمان و نکوبار جزائر سے مکمل کی۔

o فی الحال ، اس کے والدین اتراکھنڈ کے کاشی پور میں رہتے ہیں۔

o اس نے لکھنؤ یونیورسٹی سے فیکلٹی آف کامرس میں انڈر گریجویٹ تعلیم (ڈگری) مکمل کی۔

o ڈمپل یادو کی شادی 21 سال کی عمر میں اکھیلیش یادو سے ہوئی تھی۔

o سیاسی اثر و رسوخ اور نامی گرامی شخصیات کے خاندانوں سے وابستگی کی وجہ سے بالی ووڈ کی فلمی صنعت کی مشہور شخصیات جیسے راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن نے ڈمپل یادو کی شادی میں شرکت کی۔

o ڈمپل یادو سماج وادی پارٹی کے کرتا دھرتا اور سسرال کے صدر خاندان ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو کی بہو ہے۔

o 2009ء میں فیروز آباد لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب کے دوران ڈمپل یادو کو راج ببر کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

o سال 2012ء میں ڈمپل یادو لوک سبھا ضمنی انتخاب کے دوران قنوج کے حلقے سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھی اور انھوں نے اترپردیش کے قنوج حلقہ کی واحد بلا مقابلہ خاتون ہونے کی وجہ سے اخبارات اور ذرائع ابلاغ کی سرخیوں کا حصہ بنی۔[1]

شادی اور خانہ آبادی

ترمیم

25 سالہ اکھیلیش یادو نے اپنے کالج کے دنوں میں 21 سالہ ڈمپل سے ملاقات کی۔ ڈمپل لکھنؤ یونیورسٹی سے کامرس کی تعلیم حاصل کررہی تھی اور اکھیلیش ماحولیاتی انجینئری میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ آسٹریلیا سے واپس آ چکا تھا۔ دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی۔ محبت دیکھ کر ، محبت میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور 1999ء میں دونوں نے شادی کرلی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم