ڈونلڈ واکر (کرکٹر)
ڈونلڈ فریڈرک واکر (پیدائش:15 اگست 1912ء)|(انتقال:18 جون 1941ء) ایک انگریز اول درجہ کرکٹ کھلاڑی تھا جو 1937ء اور 1939ء کے درمیان ہیمپشائر کے لیے کھیلا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز اور کبھی کبھار وکٹ کیپر واکر نے ہیمپشائر کے لیے 73 اول درجہ کھیل کھیلے۔ 1937ء میں سسیکس کے خلاف کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میچ کے دوران یونائیٹڈ سروسز ریکریشن گراؤنڈ واکر اور گیری ہل نے 5ویں وکٹ کے لیے 235 رنز بنائے جو آج تک ہیمپشائر کا ریکارڈ ہے۔ ایک صبر آزما بلے باز، واکر زبردست ٹچ کے ساتھ اننگز تیار کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کا بہترین سیزن 1939ء میں آیا جو اس کا آخری سیزن تھا۔ واکر نے 3 سنچریوں سمیت 1,117 رنز بنائے جس کی اوسط 29.39 رہی واکر ایک مضبوط رگبی کھلاڑی بھی تھا، اس نے ڈورسیٹ کاؤنٹی ٹیم کی کپتانی کی اور رائل ایئر فورس کی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ [1]
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | ڈونلڈ فریڈرک واکر | ||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 15 اگست 1912 وینڈز ورتھ کامن, لندن، انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
وفات | 18 جون 1941 نزد بیسٹ, جرمنی کے زیر قبضہ نیدرلینڈز | (عمر 28 سال)||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | بائیں ہاتھ کا بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||||||||||||||
1937–1939 | ہیمپشائر | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: Cricinfo، 5 اکتوبر 2009 |
انتقال
ترمیموہ 18 جون 1941ء کو بیسٹ کے قریب، جرمنی کے زیر قبضہ نیدرلینڈز میں دوسری جنگ عظیم کے دوران مارا گیا۔ اس کی عمر 28 سال تھی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Donald Walker"۔ espncricinfo.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-13