ڈھوک فیض علی شاہ
ڈھوک فیض علی شاہ (انگریزی: Dhok Faiz Ali Shah) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔صابہ راجگان اور امیر پور منگن کے قریب ہے۔جہاں پر آستانہ عالیہ پیر سید فیض علی شاہ سجادہ نشین پیر سید مقدس حسین شاہ قائم ہے۔
ڈھوک فیض علی شاہ | |
---|---|
گاؤں and union council | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
ضلع | ضلع چکوال |
تحصیل | تلہ گنگ |
آبادی | |
• کل | 50,000 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
تفصیلات
ترمیمڈھوک فیض علی شاہ جہاں پیر سید فیض علی شاہ صاحب رحمہ اللہ کا آستانہ عالیہ ہے ایک خوبصورت اور پر امن علاقہ ہے۔
ولادت باسعادت:
ترمیمپیر سید فیض علی شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ امیر پور منگن ضلع چکوال پنجاب کے ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے جو کامل ولایت کا حامل تھا۔ آپ کی ولادت ایک اندازے کے مطابق 1900 عیسوی میں ہوئی۔ آپ کے والد کا اسم گرامی سید مہر علی شاہ تھا اور والدہ کا نام تھا۔
سلسلہ نسب:
ترمیمپیر سید فیض علی شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا شجرہ نسب کچھ اس طرح ہے:
سید فیض علی شاہ ابن سید مہر علی شاہ ابن سید گلاب شاہ ابن سید مہر علی شاہ ابن سید شہابل شاہ ابن قطب شاہ ابن امام علی شاہ ابن حسین شاہ ابن سید شاہ محمد غوث ابن سید صادق شاہ ابن شاہ عبد الوہاب ابن سید درویش علی ابن باقر شاہ و سید احمد شاہ و سید شاہ حمید و سید شاہ محمود و سید شاہ سید علی و سید حاجی شاہ و سید مراد شاہ فرزندان شاہ زین العابدین ابن سید نصیر الدین ابن سید عبد الکریم ابن وجہ الدین ابن سید ولی ابن سید محمد شافی الغازی ابن سید رضا الدین ابن سید صدر الدین ابن سید محمد قاسم حسین المشہدی ابن سید علی امیر بلبند کے پیر ابن علی بلبند ابن سید عبد الرحمان رئیس زمان ابن سید شاہ اسحاق شافی ابن سید موسی اول حسن زاہد ابن شاہ اسحاق کل موافق اول ابن امام موسی کاظم علیہ السلام ابن امام جعفر صادق علیہ السلام ابن امام باقر علیہ السلام ابن امام زین العابدین علیہ السلام ابن سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام ابن سیدنا امام علی المرتضی علیہ السلام۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر ڈھوک فیض علی شاہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
|
|