ڈیریوس ڈیل پیرو ڈی سلوا (پیدائش: 16 اپریل 1998ء) ایک کرکٹ کھلاڑی ہے جو متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ انھوں نے اگست 2019ء میں متحدہ عرب امارات کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا [1] وہ پرتھ ، آسٹریلیا میں رہتا ہے اور انڈر 19 کی سطح پر ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکا ہے۔ [2] جولائی 2019ء میں انھیں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [3] اس نے 3 اگست 2019ء کو نیدرلینڈز کے خلاف متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا ٹی 20 بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ [4] اکتوبر 2019ء میں اسے متحدہ عرب امارات میں 2019ء کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5] دسمبر 2019ء میں اسے 2019ء متحدہ عرب امارات سہ ملکی سیریز کے لیے ایک روزہ بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [6] اس نے 8 دسمبر 2019ء کو متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا ایک روزہ ڈیبیو کیا تھا۔ [7]

ڈیریوس ڈی سلوا
ذاتی معلومات
مکمل نامڈیریوس ڈیل پیرو ڈی سلوا
پیدائش (1998-04-16) 16 اپریل 1998 (عمر 26 برس)
دبئی, متحدہ عرب امارات
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 81)8 دسمبر 2019  بمقابلہ  ریاستہائے متحدہ امریکہ
آخری ایک روزہ9 جنوری 2020  بمقابلہ  نمیبیا
پہلا ٹی20 (کیپ 45)3 اگست 2019  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ٹی2030 اکتوبر 2019  بمقابلہ  سکاٹ لینڈ
ماخذ: Cricinfo، 9 جنوری 2020ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Darius D'Silva"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2019 
  2. "Dubai to Perth and back again: UAE all-rounder Darius D'Silva interview"۔ Emerging Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2019 
  3. "Emirates Cricket Board officially announce team to represent the UAE in upcoming tour of The Netherlands"۔ Emirates Cricket Board۔ 22 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2019 
  4. "1st T20I, United Arab Emirates tour of Netherlands at Amstelveen, Aug 3 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2019 
  5. "Unexplained withdrawals, Raza left holding the chalice. UAE T20 World Cup Qualifier preview"۔ Emerging Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2019 
  6. "ECB announce team to represent the UAE in ICC Men's WCL2"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2019 
  7. "1st Match, ICC Men's Cricket World Cup League 2 at Sharjah, Dec 8 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2019