ڈیوڈ رابرٹ شیپرڈ (پیدائش: 27 دسمبر 1940ء)|(انتقال: 27 اکتوبر 2009ء)[1] نے برطانوی کاؤنٹی گلوسٹرشائر کی طرف سے 1965ء سے لے کر 1979ء تک کرکٹ کھیلی اور 10،672 رنز بنائے۔1981ء میں انھیں اول درجہ ایمپائر بنا دیا گیا اور صرف چار سال بعد ہی انھیں ایشز سیریز میں ایمپائرنگ کے لیے چنا گیا۔ ڈیوڈ شیپرڈ نے بانوے ٹیسٹ اور ایک سو بہتر بین الاقوامی ایک روزہ میچوں میں ایمپائرنگ کی ہے، جن میں تین عالمی کپ بھی شامل ہیں۔ انھوں نے سنہ دو ہزار پانچ میں ریٹائرمنٹ اختیار کر لی۔ جب انھوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اپنے آخری میچ میں ایمپائرنگ کی تو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے ان کو کھڑے ہو کر خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان کے حوالے سے کچھ غلط فیصلوں کی بدولت بھی اکثر سرخیوں میں رہے۔

ڈیوڈ شیپرڈ
ذاتی معلومات
مکمل نامڈیوڈ رابرٹ شیپرڈ
پیدائش27 دسمبر 1940(1940-12-27)
بائیڈ فورڈ، ڈیون، انگلینڈ
وفات27 اکتوبر 2009(2009-10-27) (عمر  68 سال)
انسٹو، ڈیون، انگلینڈ
عرفشیپ
قد5 فٹ 10 انچ (1.78 میٹر)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتامپائر
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1965–1979گلوسٹر
امپائرنگ معلومات
ٹیسٹ امپائر92 (1985–2005)
ایک روزہ امپائر172 (1983–2005)
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 282 183
رنز بنائے 10,672 3,330
بیٹنگ اوسط 24.47 21.34
100s/50s 12/55 1/13
ٹاپ اسکور 153 100
گیندیں کرائیں 196 12
وکٹ 2 0
بولنگ اوسط 53.00
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/1
کیچ/سٹمپ 95/– 34/–
ماخذ: کرک انفو، 8 ستمبر 2007

انتقال

ترمیم

ان کا انتقال 27 اکتوبر 2009ء کو انسٹو، ڈیون، انگلینڈ میں کینسر کے عارضے کی وجہ سے 68 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم