ژوب وادی ریلوے
ژوب ویلی ریلوے پاکستان میں کئی برانچ لائنوں میں سے ایک تھی، جسے پاکستان ریلویز چلاتی اور دیکھ بھال کرتی تھی۔ یہ لائن بوستان جنکشن سے شروع ہوتی تی اور ژوب پر ختم ہوتی تھی۔ اس ریلوے لائن کی کل لمبائی 298 کلومیٹر (185 میل) ہے جس میں 14 ریلوے اسٹیشن ہیں۔ مقابلے کے بعد، 762 ملی میٹر (2 فٹ 6 انچ) ریلوے لائن اس خطے کا سب سے طویل تنگ گیج نظام بن گیا۔
Zhob Valley Railway ژوب وادی ریلوے | |
---|---|
مجموعی جائزہ | |
حالت | غیر فعال |
ٹرمینل | بوستان جنکشن ریلوے اسٹیشن ژوب ریلوے اسٹیشن |
آپریشن | |
افتتاح | 1929ء |
بند | 1986 |
مالک | پاکستان ریلویز |
آپریٹر | پاکستان ریلویز |
تکنیکی | |
لائن کی لمبائی | 298 کلومیٹر (185 میل) |
ٹریک گیج | 762 ملی میٹر (2 فٹ 6 انچ) |
ریلوے اسٹیشنز
ترمیماس لائن پر درج ذیل اسٹیشنز ہیں۔
تاریخ
ترمیمکوئٹہ کے شمال میں بوستان سے ژوب تک تقریباً 296 کلومیٹر لمبی یہ لائن صحیح سلامت ہوتی تو ریلوے کے عجائبات میں شمار ہوتی۔ دنیا میں ڈھائی فٹ چوڑی (نیروگیج) یہ سب سے لمبی لائن تھی.
برصغیر کی تقسیم سے پہلے 499 اپ سہ پہر کو بوستان سے چلتی تھی اور رات بھر پہاڑوں، دریاؤں اور وادیوں کا سفر طے کرکے اگلی دوپہر سے ذرا پہلے فورٹ سنڈیمن پہنچتی تھی. پھر وہاں سے 500 ڈاؤن شام 5 بجے کے ذرا بعد روانہ ہوتی اور اگلی دوپہر بوستان پہنچتی. کبھی کبھی برفانی طوفان آجاتے تو گاڑی راستے میں پھنس جاتی اور ٹرین کا سارا پانی جم جاتا. جاڑوں میں ڈبے گرم رکھنے کا کوئی بندوبست نہیں تھا.۔