ژوب
ژوب ، بلوچستان (پاکستان) کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب کا ایک شہر اور ضلعی صدر مقام ہے۔ یہ دریائے ژوب کے کنارے واقع ہے سطح سمندر سے 1426 میٹر (468 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے اور اس کی کاریز بہت مشہور ہیں جہاں کا پانی صدیوں سے اس علاقے کے کام آ رہا ہے۔ اس کو ژوب کا نام ذوالفقار علی بھٹو نے 1976ء میں دیا تھا جس کا مطلب ابلتے ہوئے پانی کے ہیں کیونکہ اس کی کاریزوں میں سے پانی ابل ابل کر باہر آتا ہے سوائے قحط کی صورت حال کے۔ اس کا پرانا مقانی نام اپوزئی تھا جسے 1889ء میں انگریزوں نے فورٹ سنڈیمان کا نام دیا تھا۔ یہ افغانستان کے بہت قریب ہے ۔ ژوب ریلوے اسٹیشن ، پاکستان ریلوے کی برانچ لائن ژوب وادی ریلوے لائن کی آخری حد بھی ہے۔
فورٹ سنڈیمان | |
---|---|
شہر | |
![]() شہر کا ایک منظر | |
متناسقات: 31°20′30″N 69°26′55″E / 31.34167°N 69.44861°Eمتناسقات: 31°20′30″N 69°26′55″E / 31.34167°N 69.44861°E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ضلع | ضلع ژوب |
بلندی | 1,426 میل (4,678 فٹ) |
آبادی (2017ء) | |
• کل | 47٫164 |
منطقۂ وقت | پی ایس ٹی (UTC+5) |
کالنگ کوڈ | 85200 |
شاہراہیں | ![]() |
ویب سائٹ | www.zamazhob.asia |