کانشی رام

ہندوستانی سیاست دن اور دلت پارٹی بہوجن سماج پارٹی کے بانی

کانشی رام (ولادت: 15 مارچ 1934ء - وفات: 9 اکتوبر 2006ء) ہندوستان کی دلت پارٹی بہوجن سماج پارٹی کے بانی اور دلت سیاست کے علمبردار تھے۔ پنجاب کے ضلع روپڑ کے ایک گاؤں میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انھیں جدید ہندوستان میں بھیم راؤ امبیڈکر کے بعد دلت سماج کا سب سے بڑا رہنما تصور کیا جاتا ہے ۔

کانشی رام
 

بانی اور نیشنل صدر بہان سماج پارٹی
مدت منصب
14 اپریل 1984 – 18 ستمبر 2003
 
مایوتاٹی
مدت منصب
1996 – 1998
کمال چوہدری
کمال چوہدری
مدت منصب
1991 – 1996
رام رام سنگھ
رام سنگھ شکی
معلومات شخصیت
پیدائش 15 مارچ 1934ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع روپنگر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 اکتوبر 2006ء (72 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بہوجن سماج پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انھوں نے 1970ء کی دہائی میں دلت سیاست کا آغاز کیا، برسوں کی محنت کے بعد بہوجن سماج پارٹی کی تشکیل کی اور اسے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا۔ اپنے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے انھوں نے خود کبھی کوئی عہدہ قبول نہیں کیا۔ کانشی رام اگرچہ ہمیشہ یہی کہا کرتے تھے کہ بہوجن سماج پارٹی کا واحد مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے لیکن وہ ذات پات پرمبنی ہندوستانی معاشرے میں ہمیشہ دلتوں کے حقوق اور سماجی برابری کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔

کانشی رام کی قیادت میں بی ایس پی نے 1999ء پارلیمانی انتخابات میں 14 سیٹیں حاصل کیں۔ 1995ء مین اترپردیش میں ان کی سیاسی شاگرد مایاوتی وزیر اعلی بنیں۔ بی ایس پی کا اثرآج اترپردیش کے علاوہ پنجاب اور مدھیہ پر دیش تک پھیلایا۔ کانشی رام ایک ماہر سیاست دان تھے اور دلتوں میں ان کا خاصا اثر رہا۔ وہ ایک بار اترپردیش اور ایک بار پنجاب سے رکن پارلیمنٹ بھی چنے گئے۔ انھوں نے شادی نہیں کی۔ فالج، ذیا بیطس اور اعصابی دیاؤ کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم