کاکوری ڈکیتی یا کاکوری انقلاب ریل میں ہونے والی ایک ڈکیتی تھی جس میں ہندستان کی آزادی کے کچھ کارکنوں نے حصہ لیا تھا۔ یہ واقعہ کاکوری اور الم نگر کے درمیان پیش آیا تھا جو لکھنؤ کے قریب ہے۔ 9 اگست 1925ء کو انگریزوں کی ٹرین کو لوٹنے والوں میں رام پرساد بسمل،اشفاق اللہ خان، راجندر لہری، چندر شیکھر آزاد اور دیگر انقلابی شامل تھے۔ اس میں حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ایک مسافر کی موت ہوئی جبکہ اس ڈکیتی کا منصوبہ ہندوستان ریپبلیکن ایسوسی ایشن نے بنایا تھا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "The Kakori Rail Dacoity"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2016