کاینو
کاینو (انگریزی: Kainuu) فن لینڈ کا ایک فن لینڈ کے علاقہ جات جو فن لینڈ میں واقع ہے۔[1]
Kainuun maakunta Kajanalands landskap | |
---|---|
فن لینڈ کے علاقہ جات | |
![]() Kainuu on a map of Finland | |
ملک | فن لینڈ |
Historical province | Ostrobothnia |
رقبہ | |
• کل | 24,452.85 کلومیٹر2 (9,441.3 میل مربع) |
آبادی (2009) | |
• کل | 79,975 |
منطقۂ وقت | مشرقی یورپی وقت (UTC+2) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشرقی یورپی گرما وقت (UTC+3) |
آیزو 3166 رمز | FI-05 |
NUTS | 134 |
Regional bird | Siberian Jay (Perisoreus infaustus) |
Regional fish | European smelt (Osmerus eperlanus) |
Regional flower | Heather (Calluna vulgaris) |
ویب سائٹ | kainuu.fi |
کاینوفن لینڈ کے ۱۹ علاقوں میں سے ایک ہے۔ کاینو کی حدیں شمالی اوستروبوثنیہ، شمالی ساوونیا اور شمالی کاریلیا سے ملتی ہیں۔ مشرق میں روس کی سرحد ہے۔
ثقافتی اعتبار سے کاینو مشرقی فن لینڈ کی ثقافتی میراث سے تعلق رکھتا ہے۔ کاینو کا لہجہ ساوونین اور کاریلین لہجوں سے مماثل ہے۔
جغرافیہترميم
کاینو کا رقبہ 24,452.85 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 79,975 افراد پر مشتمل ہے۔
کاینو کی نباتات کا بڑا حصہ بوریل جنگلات پر مشتمل ہے۔ کاینو کے جنگلات میں زیادہ تر برچ، پائن اور صنوبر کے درخت ملتے ہیں۔ اس علاقے میں جھیلیں، پہاڑیاں اور وسیع جنگلات موجود ہیں جہاں بہت کم انسان رہتے ہیں۔
علاقے کی سب سے بڑی جھیل اولُو یروی ہے جس کا رقبہ ۹۲۸ مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے اور یہ جھیل فن لینڈ کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے۔ اس کے ساحل، کھلے پانی اور جزائر کا تعلق وآلا، پالتامو اور کایانی کی بلدیات سے ہے۔
کاینو کا سب سے اونچا مقام ایسو تُواومی وآرا ہے جو سطح سمندر سے ۳۸۵ میٹر بلند ہے۔ یہاں کا موسم کچھ ایسا ہے کہ سردیوں میں سخت سردی اور گرمیوں میں سخت گرمی پڑتی ہے۔ تین بڑے شہر کایانی، وُواو کتّی (سوتکامو) اور کوہمو ہیں۔
بلدیاتترميم
کاینو میں آٹھ بلدیات پائی جاتی ہیں جن میں سے دو کو شہر کا درجہ ملا ہوا ہے:
کایانی کے ماتحت علاقے اور آبادی:
کایانی (شہر) ۳۷۶۶۴
پالتامو ۳۴۹۳
ریستی یروی ۱۳۵۶
سوتکامو ۱۰۵۲۶
کیہُس کے ماتحت علاقے اور آبادی:
ہُرنوسالمی ۲۴۳۲
کُہمو ۸۸۲۰
پُواولنکا ۲۷۸۴
سُواومُس سالمی ۸۳۴۲
کاینو کا انتظامی صدر مقام کایانی ہے۔
وآلا کی سابقہ بلدیہ ۲۰۱۶ سے شمالی اوستروبوثنیہ کا حصہ بن گئی ہے۔
معیشتترميم
کاینو کے علاقے میں ۲۰۱۲ میں کل ۲۹۷۲۲ ملازمتیں تھیں۔ ان میں سب سے بڑا شعبہ خدمات کا ہے جس میں ۲۱۹۱۵ افراد کام کر رہے تھے۔ دوسرے نمبر پر صنعت اور تعمیرات کا شعبہ تھا جس میں ۵۲۴۳ فراد کام کرتے تھے جبکہ زراعت کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کی تعداد ۲۲۲۸ تھی۔ ان تین شعبوں سے ہٹ کر مختلف ملازمتوں کی تعداد ۳۳۶ تھی۔
۲۰۱۴ میں کاینو میں بے روزگاری کی شرح ۱۶ فیصد سے زیادہ تھی جو کہ ملکی شرح ۱۲ اعشاریہ ۴ سے زیاہ تھی۔ کاینو میں ۴۳۰۱ فرمیں کام کرتی ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد زراعت، جنگلات اور ماہی گیری، تجارت اور تعمیرات کے شعبوں میں ہے۔ سب سے کم افراد تعلیم، کان کنی اور مواصلات کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔
تعلیمترميم
۱۵ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں علاقائی تعلیم کی شرح ۶۷ اعشاریہ ۴ فیصد ہے جو کہ قومی اوسط یعنی ۶۹ اعشاریہ ۴ سے کم ہے۔ فن لینڈ کے ۱۹ علاقہ جات میں کاینو نیچے سے ۸ویں نمبر پر ہے۔
کاینو میں اعلیٰ تعلیم کے کئی ادارے ہیں جو کایانی کے شہر میں واقع ہیں جو کایانی یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز، آئیکوپا اور کائینو ووکیشنل کالج ہیں۔ اکثر بلدیات اور قصبوں میں ثانوی تعلیم کے ادارے موجود ہیں۔
کایانی یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز تعلیم، تحقیق، ترویج اور اختراع کے لیے سہولیات مہیا کرتی ہے جو فعال سیاحت، نرسنگ اور صحت، بزنس اور اختراع، انفارمیشن سسٹم اور مکینیکل انجینیرنگ کے شعبوں سے متعلق ہے۔ اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی تعداد ۲۰۰۰ ہے جبکہ یونیورسٹی میں ۲۳۵ افراد کام کرتے ہیں۔
آئیکوپا کایانی یونیورسٹی اور اولُو یونیورسٹی سے منسلک ہے اور بالغان اور اعلیٰ تعلیم مہیا کرتا ہے۔ اس ادارے میں تعلیم، مہارت، تحقیق اور ترویج کو اعلیٰ تعلیمی درجات میں پڑھایا جاتا ہے۔
کاینو ووکیشنل کالج کا مقصد تربیت، ووکیشنل اور بنیادی مہارت مہیا کرنا ہے جو نوجوانوں اور بالغان کے لیے یکساں مفید ہوں اور یہاں لگ بھگ ۲۶۰۰ افراد زیر تعلیم ہیں۔ یہ ادارہ چھ مختلف شعبوں میں تعلیم دیتا ہے جہاں طلبا و طالبات اور بالغان کو ایک جیسی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس میں ٹیکنالوجی اور نقل و حمل، سیاحت، کیٹرنگ اور ڈومیسٹک سروسز، فطری ذرائع، صحت عامہ، ثقافت اور بزنس اور ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔
نقل و حملترميم
کاینو میں ۴۷۳۲ کلومیٹر طویل سڑکوں کا نظام ہے اور ہر ۱۰۰۰ افراد کے پاس ۵۰۵ کاریں ہیں۔
فضائی ٹریفک کے درجے میں کاینو میں ہوائی مسافروں کی تعداد ۸۱۸۵۴ تھی جن میں سے ۳۸۷۳ بین الاقوامی مسافر تھے۔ کایانی اس علاقے کا واحد بڑا ہوائی اڈہ ہے جو کایانی کے وسط سے ۷ کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
کایانی ریلوے سٹیشن کاینو کے علاقے کا مرکز ہے اور یہاں مسافر ٹرینوں کے علاوہ مال بردار ٹرینیں بھی چلتی ہیں۔ لائن نمبر ۱۳ ہلسنکی اور کایانی کو جبکہ لائن نمبر ۱۴ اے اولُو اور کونتیومیکی کو ملاتی ہے۔
سیاحت اور ثقافتترميم
کاینو کی معیشت میں سیاحت کی بہت اہمیت ہے۔ سیاحت کے لیے دو اہم موسم ہیں جو سردی اور گرمی کے موسم ہیں۔ سردیوں میں زیادہ سیاح آتے ہیں۔ سب سے زیادہ سیاح کاینو جولائی میں رات بسر کرنے آتے ہیں۔ ۲۰۱۴ میں سیاحوں نے یہاں کل ۹۷۰۹۵۳ راتیں بسر کی تھیں۔ ہر سال سیاحوں کی زیادہ تر تعداد ملکی سیاحوں کی ہوتی ہے جبکہ ۹ سے ۱۰ فیصد سیاح بیرون ملک سے آتے ہیں۔ بیرونی ملک سے آنے والے سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد روس سے آتی ہے۔
سرمائی کھیلوں اور سکی کے تین اہم مراکز پال یکہ، اُکوہلہ اور وُواو کتی ہیں۔ یہاں سکینگ، ڈاؤن ہل سکینگ اور ہائیکنگ کے علاوہ بھی دیگر کھیل کھیلے جا سکتے ہیں۔
کھیلوں کے مراکز سے ہٹ کر بھی سیاحوں کی دلچسپی کے لیے بہت کچھ موجود ہے جن میں سیاحوں کو فطری ماحول اور جنگلات کی سیر کرائی جاتی ہے۔ سیاحت کے دیگر اہم مقامات میں اولُویروی، کایانی اور ریستی یروی اہم ہیں۔
سیاحتی اعتبار سے اولُو یروی میں آبی اور سیاحتی حوالوں سے سیاحت کو اہمیت حاصل ہے۔
کاینو کے صدر مقام کا درجہ کایانی کو ملا ہوا ہے اور اس وجہ سے اسے علاقے میں مرکزی مقام حاصل ہے۔ سیاح چاہے ٹرین کے ذریعے یا ہوائی جہاز سے کاینو پہنچیں تو وہ پہلے کایانی ہی آتے ہیں۔
مقامی میڈیاترميم
کاینو کے علاقے کا سب سے مشہور روزنامہ کاینون سانومت ہے جس کے روزانہ ۵۰۰۰۰ سے زائد قاری ہیں اور ۱۶۰۹۳ کاپیاں فروخت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی چھوٹے اخبارات بھی ہیں جو مفت تقسیم ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ تر مقامی نوعیت کی خبریں ہوتی ہیں۔ اس کی ایک مثال کوتی کایانی ہے جس کی ہر بدھ اور ہفتے کو ۳۰۲۷۶ تا ۳۸۳۶۹ کاپیاں چھپتی ہیں۔
مقامی ریڈیو سٹیشنترميم
ملک گیر چینلوں کے علاوہ کایانی میں دو علاقائی ریڈیو سٹیشن ہیں۔ ریڈیو کایُوس پاپ موسیقی، خبریں اور حالات حاضرہ پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔