شمالی کاریلیا
شمالی کاریلیا (انگریزی: North Karelia) فن لینڈ کا ایک فن لینڈ کے علاقہ جات جو فن لینڈ میں واقع ہے۔[1]
Pohjois-Karjala Norra Karelen | |
---|---|
فن لینڈ کے علاقہ جات | |
![]() North Karelia on a map of Finland | |
ملک | فن لینڈ |
Historical province | Karelia |
رقبہ | |
• کل | 21,584.41 کلومیٹر2 (8,333.79 میل مربع) |
آبادی (2009) | |
• کل | 166,500 |
آیزو 3166 رمز | FI-13 |
NUTS | 133 |
Regional bird | Cuckoo |
Regional fish | Lake salmon |
Regional flower | Prickly rose |
ویب سائٹ | pohjois-karjala.fi |
تفصیلاتترميم
شمالی کاریلیا کا رقبہ 21,584.41 مربع کلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 166,500 افراد پر مشتمل ہے۔
شمالی کاریلیا مشرقی فن لینڈ کا ایک علاقہ ہے۔ اس کی حدیں کاینو، شمالی ساوونیا، جنوبی ساوو اور جنوبی کاریلیا کے علاوہ روس کے ساتھ بھی ملتی ہیں۔ یہ فن لینڈ کا انتہائی مشرقی علاقہ ہے اور اس کی ۳۰۰ کلومیٹر طویل سرحد روس سے ملتی ہے۔ اس کا دارلخلافہ یوئنسو ہے جو اس علاقے کا سب سے بڑا شہر بھی ہے۔
شمالی کاریلیا نے عوامی صحت کے منصوبوں کی مدد سے کئی پرانی بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ ۱۹۶۰ کی دہائی میں صنعتی ممالک میں فن لینڈ دل کے امراض سے ہونے والی اموات میں سب سے آگے تھا۔ ۱۹۷۲ میں طویل مدتی منصوبہ بنا کر شمالی کاریلیا پر توجہ مرکوز کی گئی۔ نتیجے کے طور پر اس شعبے میں ہونے والی بہتری اتنی عمدہ ہے کہ یہ علاقہ پورے ملک میں قابل تقلید سمجھا جاتا ہے۔ شمالی کاریلیا کو فن لینڈ کا سب سے زیادہ سوشل علاقہ سمجھا جاتا ہے۔
بلدیاتترميم
شمالی کاریلیا کے علاقے میں کل ۱۳ بلدیات شامل ہیں:
یوئنسو کے ماتحت:ترميم
آبادی ۳۱۳۴
آبادی ۴۶۴۶
یوئنسو (شہر)
آبادی ۷۷۲۶۶
یُووکا
آبادی ۴۴۴۴
آبادی ۱۵۰۴۰
لیپیری
۱۱۹۷۹
اوتُوکومپو (شہر)
آبادی ۶۵۰۳
آبادی ۴۱۶۱
وسطی کاریلیا کے ماتحت:ترميم
کیتے (شہر)
آبادی ۹۸۷۶
آبادی ۲۰۳۱
۴۲۴۲
پیئلینن کاریلیا کے ماتحت:ترميم
لیئسکا (شہر)
آبادی ۱۰۵۴۵
نُرمیس (شہر)
۹۴۱۹
تعلیمترميم
اعلیٰ تعلیم کے مندرجہ ذیل ادارے یہاں واقع ہیں:
پاپولر کلچرترميم
فنّش پاپ راک بینڈ لےوی اینڈ لیونگ کا گانا پوہیوئس کاریالا (شمالی کاریلیا) میں شہر میں رہنے والے ایک بندے کے بارے بتایا گیا ہے جو اپنے آبائی علاقے شمالی کاریلیا جا کر رہنے کے خواب دیکھتا رہتا ہے۔ یہ گانا اتنا مشہور ہوا کہ غیر رسمی طور پر اس علاقے کی پہچان بن گیا۔
مزید دیکھیےترميم
حوالہ جاتترميم
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "North Karelia".