کرمجیوتی دلال ایک ہندوستانی پیرا اتھلیٹ ہیں۔ وہ ایک ڈسکس پھینکنے والی کھلاڑی ہے۔ وہ روہتک ، بھارت کی رہنے والی ہے۔ اس نے آئی پی سی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں کانسی کا تمغا جیتا ہے۔ [1] اس نے روہتک کی مہاریشی دیانند یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کیاور اس کے خاندان کا تعلق ہریانہسے ہے۔

ابتدائی زندگی اور کیریئر

ترمیم

21 برس کی عمر میں کرمجیوتی کو ایک دن مرگی کا دورہ پڑا تو وہ اچانک چھت سے گر گئی جس سے کرمجیوتی کو شدید چوٹ پہنچی۔ اسی چوٹ کی وجہ سے وہ معذور ہو گئی۔ اور تقریباً ایک سال تک بستر پر رہی۔ شروع شروع میں وہیل چیئر کے ذریعے وہ حرکت کر سکتی تھیں۔[2] اس معذوری سے پہلے وہ بھارت کی طرف سے کبڈی کھیلتی تھی۔ اب وہ ایک ڈسکس پھینکنے والی کھلاڑی اور کوچ ہے۔ کرامجیوتی دلال اس وقت ہریانہ کے کھیل اور نوجوانوں کے کھیل کے امور کے شعبہ میں کوچ ہیں۔ اسے اپنی خالہ کے ذریعہ پیرا ایتھلیٹکس کے بارے میں معلوم ہوا۔[3] کرمجیوتی اب معذور اتھیلیٹ ہے اور وہ معذوروں کے مقابلوں میں حصہ لیتی ہے۔ کرمجیوتی 55 کیٹیگری کے مقابلوں میں حصہ لیتی ہے دلال نے سب سے پہلے 2014 کے ایشیائی کھیلوں میں حصہ لیا۔

تمغے

ترمیم

کرمجیوتی دلال بیجنگ میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں تین طلائی تمغے اور نیشنل گیمز میں دو کانسی کے تمغے حاصل کر چکی ہیں۔

  1. دبئی ، 2017 میں فضا گرینڈ پرکس میں گولڈ میڈل۔
  2. بیجنگ ، ایشیائی کھیل 2014ء میں دو کانسی کے تمغے۔ [3]
  3. ایشیائی کھیل 2014ء میں عالمی نمبر 8
  4. لندن 2014 میں ورلڈ پیرا ایتھلیٹک چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغا۔ [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Karamjyoti Dalal secures World Championships bronze in a show of mental strength"۔ Zeven۔ 29 جولائی 2017۔ 2019-10-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-19
  2. کرمجیوتی کو حادثہ پیش آ گیا
  3. ^ ا ب "Will Karamjyoti Dalal become the first Indian woman to win Paralympic gold?". www.sportskeeda.com (امریکی انگریزی میں). 4 نومبر 2015. Retrieved 2019-10-19.
  4. "Karamjyoti Dalal recovers from poor show in Rio to win bronze in World Para Athletics Championships". Scroll.in (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2019-10-19.