کشمیر بیٹس
کشمیر بیٹس ایک پاکستانی ٹیلی ویژن میوزک شو ہے جس میں انڈسٹری کے مشہور اداکاروں کے ذریعہ براہ راست اسٹوڈیو میں ریکارڈ شدہ میوزک پرفارمنس پیش کی جاتی ہے۔ کشمیر کوکنگ آئل کا یہ شو پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایک نیا پروگرام ہے۔ سیزن میں اداکاروں کو بطور گلوکار پیش کرنے کے حوالے سے یہ شو مختلف ہے۔ اس شو کا آئیڈیا حارث قدیر نے شروع کیا تھا جنھوں نے شو کو ڈائریکٹ بھی کیا تھا [1] [2] شانی حیدر نے شو کے لیے میوزک تیار کیا تھا ۔ اس پروگرام کی پہلی قسط 8 جنوری 2021 کو آن ایئر کی گئی تھی۔
کشمیر بیٹس | |
---|---|
ہدایات | حارث قدیر |
نشر | پاکستان |
تعدادِ دور | 2 |
اقساط | 4+4 |
تیاری | |
عملی پیشکش | حارث قدیر اور شانی حیدر |
فلم ساز | شانی حیدر |
مقام | کراچی |
نشریات | |
چینل | یوٹیوب (آن لائن) براڈکاسٹ سنڈیکیشن (ٹیلی ویژن) براڈکاسٹ سنڈیکیشن (ریڈیو) |
8 جنوری 2021ء |
فنکار
ترمیمسیزن 1 شو میں پاکستان فلم اور ڈراما انڈسٹری کے مشہور اداکاروں کی پرفارمنس پیش کی گئی ہے جن میں فیصل قریشی ، عدنان صدیقی ، حرا مانی ، زارا نور عباس ، اسد صدیقی ، عمران عباس ، احسن خان ، عاصمہ عباس ، کنزہ ہاشمی ، فریال محمود ، ژالے سرحدی اور زوباب رانا شامل ہیں۔ [3]
سیزن دوم میں بھی مختلف اداکاروں نے اپنی پرفارمنس پیش کی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- پاکستان کی موسیقی
- پیپسی بیٹل آف دی بینڈز
- کوک اسٹوڈیو
- نیسکیفے تہ خانہ
- ویلو ساؤنڈ اسٹیشن
- بسکونی میوزک
- یوتھ ریکارڈز
- صوتی اسٹیشن
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Watch your favourite stars sing in Kashmir Beats today!"۔ www.somethinghaute.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2021
- ↑ "Our favourite stars turn singers for 'Kashmir Beats' | Fab Fun Find - MAG THE WEEKLY"۔ magtheweekly.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2021
- ↑ Ariba Raza (2021-01-08)۔ "Kashmir Beats Season To Hit Your Screens Today"۔ Brandsynario (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2021