کلا رمیش

کلا رمیش آئی این ہائیکو کی بانی رکن ہے جو بھارت کے سبھی ہائیکو شعرا کی تنظیم ہے۔ وہ انگریزی زبان میں کئی ہائیکو طرز کی نطمیں لکھ چکی ہیں جو دنی

کلا رمیش آئی این ہائیکو کی بانی رکن ہے جو بھارت کے سبھی ہائیکو شعرا کی تنظیم ہے۔ وہ انگریزی زبان میں کئی ہائیکو طرز کی نطمیں لکھ چکی ہیں جو دنیا بھر کے جرائد میں شائع ہو چکے ہیں اور وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہے۔ وہ سمبیاسیس انٹرنیشنل یونیورسٹی (Symbiosis International University)، پونے میں شاعری پڑھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور وینا نواز بھی ہے، جن کا وہ ملک کے کئی شہروں میں عوام کے روبرو مظاہرہ بھی کر چکی ہے۔[1]

کلا رمیش
معلومات شخصیت

ابتدائی زندگی

ترمیم

کلا رمیش کی پیدائش چینائی میں ہوئی۔ ان کے والد جو 90 سال بڑھ کر عمر پا چکے ہیں، بہ طور ڈاکٹر طبی خدمات انجام دیتے ہیں۔ ان کی والدہ ایک شاعرہ ہے جو کسی ہندو دیوی پر کئی نغموں کو تیار کر چکی ہے۔ بچپن سے وہ اس طرح کی محنت شاقہ کی زندگی اور شاعری سے والہانہ وابستگی سے متاثر تھی۔[1]

ہائیکو سے دلچسپی

ترمیم

کلا رمیش کی ہائیکو سے دلچسپی کا آغاز جنوری 2005ء سے ہوا جب وہ انٹرنیٹ پر ہائیکو کے فن پر ایک مضمون پڑھیں۔[1][2]

ہائیکو سے بھارتی طرز فکر سے تال میل

ترمیم

کلا رمیش کے مطابق ہائیکو اور بھارتی طرز فکر میں کافی تال میں ہے۔ مثلاً ہائیکو الفاظ کی 5/7/5 طرز کی گنتی اور بھارتی قافیے جیسے کہ کنڈا نادائی یا مِسرا نادائی جو یہاں کی کلاسیکی موسیقی اور رقص میں سیکڑوں سال سے پائے جاتے ہیں، دونوں میں یکسانی ہے۔ بھارت کا دُوینا ویدانتا (Dvaita Vedanta) تصور جو کائنات کے ساتھ وحدت پر زور دیتا ہے ہائیکو کا بھی مرکزی موضوع ہے۔[1]

کم الفاظ پر زور

ترمیم

کلا رمیش کے مطابق ہائیکو کو بے لفظ شاعری کہا جاتا ہے کیوں کہ اسے 9 سے 10 لفظوں میں لکھا جاتا ہے۔ یہ آسان ہے اور اس میں اسم صفت یا شاعرانہ طرز نہیں ہے۔ اسی لیے وہ اپنے مینیجمنٹ (ایم بی اے) طلبہ کو اس بات پر زور دیتی آئی ہیں کہ ہائیکو انھیں ان پیشکشوں کی تیاری میں مدد کر سکتا ہے۔[1]

مطبوعات

ترمیم
  • Naad Anunaad : مروجہ ہائیکو کا ایک مجموعہ۔ اس میں شامل 746 ہائیکوجات 26 ممالک سے لیے گئے ہیں۔[3]
  • He is Honey, Salt and the Most Perfect Grammar۔ ہندو دیوتا گنیش کے بھائی مروگن کے لیے شاعری۔[4]
  • Haiku and a companion/Activity Book۔ ہائیکوجات پر ایک عملی طور رہنما کتاب۔[5]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ Well said, in very few words - The Hindu
  2. "The Art of Haiku"۔ 04 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2017 
  3. Buy Naad Anunaad Book Online at Low Prices in India | Naad Anunaad Reviews & Ratings - Amazon.in
  4. Buy He Is Honey, Salt and the Most Perfect Grammar Book Online at Low Prices in India | He Is Honey, Salt and the Most Perfect Grammar Reviews & Ratings - Amazon.in
  5. Buy Haiku and a Companion Activity Book Book Online at Low Prices in India | Haiku and a Companion Activity Book Reviews & Ratings - Amazon.in

بیرونی روابط

ترمیم