کلونت سنگھ ورک
کلونت سنگھ ورک (20 مئی 1921ء – 24 دسمبر 1987ء) پنجابی ادب کے ایک بہت بڑے ادیب تھے۔ انھوں نے بنیادی طور پر پنجابی میں اور اس کے ساتھ انگریزی میں بھی بڑے پیمانے پر لکھا۔ ان کی کہانیوں کا روسی اور جاپانی سمیت کئی اور زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ لیو ٹالسٹائی کی پوتی نتاشا ٹالسٹائی نے روسی زبان میں اور اوساکا یونیورسٹی میں بھارتی زبانوں کے پروفیسر ڈاکٹر. تومیؤ میجوکامی نے جاپانی زبان میں ترجمہ کیا۔
کلونت سنگھ ورک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 مئی 1921ء ضلع شیخوپورہ |
وفات | 24 دسمبر 1987ء (66 سال) ٹورانٹو |
وجہ وفات | دماغی امراض |
شہریت | مملکت متحدہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، افسانہ نگار |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، پنجابی |
عسکری خدمات | |
شاخ | برطانوی فوج |
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمکلونت سنگھ ورک کے والد سردار آسا سنگھ ورک اور والدہ ایشر کور (چٹھا) تھے۔ ان کی جائے پیدائش پنڈ پھلرون، ضلع شیخوپورہ (پاکستان) ہے۔ گاؤں کے پرائمری اسکول سے چار جماعتیں پاس کیں۔ پھر ننکانہ صاحب کے خالصہ ہائی اسکول میں پڑھنے چلے گئے۔ انھوں نے میٹرک 1936ء میں شیخوپورہ، برطانوی پنجاب (اب پاکستانی پنجاب) اور بی.اے. 1940ء میں ایف.سی.کالج، لاہور سے کیا۔ انگریزی میں ایم.اے. 1942ء میں خالصہ کالج، امرتسر سے کیا [3] اور پھر لا کالج، لاہور سے ایل.ایل.بی. کرنے کے بعد فوجی افسر (1942ء-43ء)، پھر لائزاں افسر پھر محکمہ (1947ء-48ء)، افسر تعلقات عامہ، پھر وساؤ محکمہ، جالندھر (1949ء-51ء)، مدیر اعلی اور ایڈوانس (انگریزی) (1954ء-55ء)؛ افسر اعلی اطلاعات ، جالندھر (1956ء-64ء)، افسر اطلاعات، بھارت سرکار ، دہلی اور چندی گڑھ (1964-70)،اور جائنٹ ڈائریکٹر پنجاب کھیتی باڑی یونیورسٹی، لدھیانہ (1970ء توں 1983ء) جیسے محکموں میں خدمات انجام دیں۔ اس دوران ڈیپوٹیشن ’پر چڑھدے پنجاب کے وزیر اعلی سری پرکاش سنگھ بادل کے پریس سیکٹری بھی رہے۔ 1949ء میں ڈاکٹر. کرم سنگھ گریوال (ہڈیوں کے ماہر، امرتسر) کی بیٹی ہربنس کور سے شادی ہوئی ۔[4]
تخلیقات
ترمیمچھاہ ویلا فروری (1950ء)
دھرتی تے آکاش (1951ء)
توڑی دی پنڈ (1954ء)
ایکس کے ہم بارک (1955ء)
دودھ دا چھپڑ (1958ء)
گولاں (1961ء)
ورک دیاں کہانیاں (1966ء)
نویں لوک 1967،
دوادشی 1958،
استبازی
میریاں ساریاں کہانیاں (1986ء)۔
ترجمہ
ترمیمشستراں(ہتھیاراں) توں ودائگی (ارنیسٹ ہیمنگوے)
ورک کے بارے میں کتابیں
ترمیمکہانی کار کلونت سنگھ ورک: ڈاکٹر. رندھیر سنگھ
چند تے ڈاکٹر. بکرم سنگھ گھمن
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#PUNJABI — اخذ شدہ بتاریخ: 23 فروری 2019
- ↑ http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#PUNJABI — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مارچ 2019
- ↑ ‘دھرتی ہیٹھلا بولد’ کلونت سنگھ ورک
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 09 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2020