کنفیوشس
کنفیوشس (Confucius) سرزمین چین کا معروف فلسفی، حکیم اور عالم گذرا ہے۔ اس کی اخلاقیات پر مبنی تعلیم نے نہ صرف چین بلکہ جاپان، کوریا اور مشرق بعید میں زبردست پزیرائی حاصل کی۔
کنفیوشس | |
---|---|
(انگریزی میں: Confucius)،(چینی میں: 孔夫子) | |
کنفیوشس
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (چینی میں: 孔丘) |
پیدائش | 551 قبل مسیح زوو, ریاست لو |
وفات | 479 قبل مسیح (عمر 71-72) ریاست لو |
مدفن | قبرستان کنفیوشس |
طرز وفات | طبعی موت |
قومیت | چینی |
زوجہ | چیکون شی |
اولاد | کونگ لی |
والد | شولنگ ہی |
والدہ | ین زین تسائی |
بہن/بھائی | منگ پی |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | یان ہوئی ، یان وویو |
پیشہ | فلسفی [1]، معلم [2]، مصنف [3] |
مادری زبان | تاریخی چینی زبان |
پیشہ ورانہ زبان | قدیم چینی ، چینی زبان [4] |
شعبۂ عمل | فلسفہ ، سماجی فلسفہ ، اخلاقیات |
کارہائے نمایاں | گلدستۂ تحریر |
تحریک | کنفیوشس مت |
IMDB پر صفحات[5] | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمکنفیوشس کا خاندانی نام کونگ (K'ung-fu-tzu) تھا۔ وہ 551 قبل مسیح میں چین کے صوبے شانتونگ (Shandong) میں پیدا ہوا۔ تین سال کی عمر میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ یوں بچپن میں مالی سختیوں اور نفسیاتی خلا کا شکار رہا۔ پندرہ سال کی عمر سے تلاش حق کی جستجو ہوئی اور اپنے آپ کو تحصیل علم کے لیے وقف کر دیا۔ بعد ازاں وہ چین کے ایک معروف جامعہ سے منسلک ہو گیا اور عوام و خواص میں عزت و شہرت پائی۔ تقریباً 3 ہزار سے زائد افراد اس کے شاگرد رہے اور 70 سے زائد طالب علموں نے بطور دانشور شہرت پائی۔ ’’گلدستۂ تحریر‘‘ (لون یو ) اس کی شہرہ آفاق تصنیف ہے۔ 479 قبل مسیح میں اس معلم اخلاقیات کا انتقال ہوا۔
افکار و نظریات
ترمیمکنفیوشس نے کہا تھا! چیزوں کا خاموشی سے مشائدہ اور مطالعہ کرو۔ چاہے کتنا ہی پڑھ جاؤ، اشتیاق اور لگن کوبرقرار رکھو اور دوسروں کو تعلیم دینے سے کبھی نا تھکنا چاہیے۔ تعلیم کا مقصد ایک مثالی انسان کی تکمیل ہےـ
مزید دیکھیے
ترمیمویکی اقتباس میں کنفیوشس سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://cs.isabart.org/person/79392 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — تاریخ اشاعت: 8 جولائی 2016 — یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500355288 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 فروری 2024
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/28777059
- ↑ Douban personage ID: https://www.douban.com/personage/27504364/ — اخذ شدہ بتاریخ: 6 جولائی 2024