کنگڈم ہولڈنگ کمپنی سعودی اسٹاک ایکسچینج کی ایک پبلک اندراج کی کمپنی ہے، اپنے اعلیٰ معیار اور مقامی کاموں میں دلچسپی کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت کی حامل ہے۔ ریاض، سعودی عرب میں واقع یہ کمپنی اپنے مالک اور چیئر مین شہزادہ الولید بن طلال کی زیر ِنگرانی کام کر رہی ہے۔ 1980 میں قائم ہونے والی اور 2007 سے تجارت کا آغاز کرنے والی یہ کمپنی، تین دہائیوں سے سرمایہ کاری کی دنیا میں گراں قدر کامیابی حاصل کر رہی ہے اور مقامی سرمایہ کاری میں اعلیٰ کارکردگی اور اپنے عالمی سطح کے طاقت ور برانڈز کے متنوع پورٹ فولیوز کی سبب کافی شہرت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی امریکا میں موجود بہترین غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اور صرف امریکا ہی نہیں کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کی سرمایہ کارانہ حکمت عملی بین الاقوامی مارکیٹ موبلٹی کے حل، ڈیجٹل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا ( لِفٹ، جے ڈی ڈاٹ کام، ٹوئیٹر)، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ (نیوز کارپ، 21 سنچری فاکس، یورو ڈزنی ایس سی اے، ٹائم وارنر) اور معیشت (سٹی گروپ) جیسے شعبہ جات میں پھیلی ہوئی ہے۔ KHC لکژری ہوٹلوں اور ہاسپٹالٹی مینیجمنٹ کے میدان میں بھی عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے اور پیرس میں موجود جارج V، پلازہ ہوٹل، نیویارک اور لندن سیوائے ہوٹل جیسی پراپرٹیز میں دلچسپی یا ملکیت رکھتی ہے۔ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے بین الاقوامی ہوٹل برانڈز میں فور سیزنز، فئیر مونٹ ریفلز، موون پِک، سوئیسوٹل اور ایکر شامل ہیں۔ سعودی عرب میں کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کی رئیل اسٹیٹ دلچسپی میں ریاض میں واقع مشہور ِ زمانہ کنگ ڈم ٹاور اور جدہ ٹاور شامل ہیں ( جس کی تعمیر کے بعد یہ دنیا کا سب سے اونچا ٹاور کہلائے گا۔ جس کی اونچائی 1000 میٹر سے بھی زیادہ ہوگی)۔ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کی سرمایہ کاری پیٹرو کیمیکلز (تسنی)، تعلیم ( کنگ ڈم اسکولز) اور ایوی ایشن ( NAS Saudi Arabia) جیسے شعبہ جات میں بھی ہے۔

کنگڈم ہولڈنگ کمپنی
Holding company
صنعتسرمایہ کاری
Conglomerate
قیام1980؛ 45 برس قبل (1980)
صدر دفترریاض، سعودی عرب
مالکولید بن طلال
ویب سائٹwww.kingdom.com.sa

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم