کیٹو (انگریزی: Quito،باضابطہ نام: San Francisco de Quito، نقل حرفی: سان فرانچیسکو دی کیٹو) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کا دارالحکومت ہے۔ شہر شمالی ایکواڈور میں دریائے گویلابامبا (Guayllabamba river) کی وادی میں پیکنکا (Pichincha) آتش فشاں کی مشرقی ڈھلوانوں پر آباد ہے۔ سطح سمندر سے شہر کی بلندی 9300 فٹ ہے جو شہر کو دنیا کا دوسرا بلند ترین دار الحکومت بناتا ہے۔ 2001ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی تیرہ لاکھ ننانوے ہزار تین سو اٹھتر نفوس پر مشتمل ہے اور شہر کا رقبہ دو سو نوے مربع کلومیٹر ہے۔ کی ٹو گویاکل (Guayaquil) کے بعد ایکواڈور کا دوسرا بڑا شہر ہے۔

Plaza de San Francisco, Quito

آب و ہوا ترمیم

بلندی اور جگہ کی مناسبت سے کیٹو کی آب و ہوا معتدل اور سرد ہے، جس میں سال کے دوران زیادہ تبدیلی نہیں ہوتی۔ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 درجے سینٹی گریڈ ہے جو رات کو کم سے کم 10 درجہ سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ شہر میں دو موسم ہوتے ہیں جو گرمی (خشکی) اور سردی (برسات) ہیں۔

تاریخ ترمیم

کیٹو کی تاریخ کا آغاز خانہ بدوشوں سے شروع ہوا جنھوں نے اس علاقہ کو ایک تجارتی مرکز کے طور پر آباد کیا۔ سولہویں صدی عیسوئی کے اوائل میں علاقہ انکاز (ریاست انکا) نے فتح کیا۔ 1533ء میں ہسپانیوں کی آمد پر رومینوہوئی (Rumiñahui)، انکا جنگی سپہ سالار، نے شہر ہسپانیہ کے قبضہ میں دینے کی بجائے جلا دیا، جس سے قدیم شہر کے تمام آثار ملیا میٹ ہو گئے۔

نگار خانہ ترمیم

 
TelefériQo