کونمینگ چانگشوی بین الاقوامی ہوائی اڈا
کونمینگ چانگشوی بین الاقوامی ہوائی اڈا یا کونمینگ چانگشوی انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: KMG، آئی سی اے او: ZPPP) (انگریزی: Kunming Changshui International Airport) (چینی: 昆明长水国际机场) چین کے صوبے یوننان کے دار الحکومت شہر کونمینگ میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ ہوائی اڈا سطح سمندر سے تقریباً 2،100 میٹر (6،900 فٹ) بلند پہاڑی علاقے میں شہر کے مرکز کے شمال مشرق میں 24.5 کلومیٹر (15.2 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
کونمینگ چانگشوی بین الاقوامی ہوائی اڈا Kunming Changshui International Airport 昆明长水国际机场 | |||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
کونمینگ چانگشوی بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
خلاصہ | |||||||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | عوامی | ||||||||||||||
عامل | یوننان ایئرپورٹ گروپ | ||||||||||||||
خدمت | کونمینگ، یوننان | ||||||||||||||
محل وقوع | چانگشوی گاؤں، گواندو ضلع، کونمینگ | ||||||||||||||
مرکز برائے | |||||||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 2,103 میٹر / 6,900 فٹ | ||||||||||||||
متناسقات | 25°06′7″N 102°55′45″E / 25.10194°N 102.92917°E | ||||||||||||||
ویب سائٹ | www | ||||||||||||||
نقشہs | |||||||||||||||
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ | |||||||||||||||
یوننان میں مقام | |||||||||||||||
رن وے | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
اعداد و شمار (2017) | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
ہوائی اڈے کا افتتاح 28 جون 2012ء کو ہوا جو قدیم کونمینگ ووجیابا بین الاقوامی ہوائی اڈا کا متبادل ہے جسے منہدم کر دیا جائے گا۔ یہ چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، کونمینگ ائیرلائنز، لکی ایئر، رویلی ائیرلائنز، سیچوائن ائیرلائنز، ہونگتو ایئرلائنز، چائنا ساؤدرن ائیرلائنز کا مرکز ہے۔
نئے ہوائی اڈے کے دو رن وے ہیں (ووجیابا پر صرف ایک رن وے تھا) اور 2015 میں 37،523،345 یہاں سے مسافروں نے سفر کیا جو اسے دنیا کا پچاسواں مصروف ترین ہوائی اڈا بناتا ہے۔ 2020 میں یہاں سے 43 ملین مسافروں کے سفر کرنے کی امید ہے۔ کونمینگ چانگشوی بین الاقوامی ہوائی اڈا اور ارومچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈا چین کے دو قومی گیٹ وے ہوائی اڈے ہیں۔
ٹرمینل
ترمیمچانگشوی بین الاقوامی ہوائی اڈا کا مرکزی ٹرمینل 548،300 مربع میٹر (5،902،000 مربع فٹ) ہے۔ یہ چین کی دوسری سب سے بڑی ٹرمینل عمارت ہے۔ [1] ٹرمینل میں 66 دروازے جیٹ پل کے ساتھ ہیں۔ دروازوں کی کل تعداد 88 ہے۔
تعمیر
ترمیمہوائی اڈے کی تعمیر 2009ء میں شروع ہوئی۔ اس وقت، اسے ژینگ ہی بین الاقوامی ہوائی اڈا کا نام دیا گیا تھا۔ بہت مختصر تعمیراتی وقت دو الگ الگ حادثات بھی ہوئے۔ پہلا 3 جنوری، 2010 کو ہوا جب سات تعمیراتی کارکن نے ایک نامکمل اوور پاس کے گرنے سے ہلاک ہوئے۔ [2] 28 جون، 2011 کو 11 کارکن زخمی ہوئے جب زیر تعمیر ایک سرنگ بیٹھ گئی۔ [3] ہوائی اڈے کے مرکزی ٹرمینل کی تعمیر جولائی 2011 کو مکمل ہوئی تھی۔ [4]
نقل و حمل
ترمیمہوائی اڈا کونمینگ ریل ٹرانزٹ کی لائنوں 6 کے ٹرمیننس ہے جسے کا افتتاح ہوائی اڈے کے افتتاح کے ساتھ ہی کیا گیا تھا۔ شہر کے مرکز سے کئی شٹل بس خدمات بھی دستیاب ہیں۔ [5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ 昆明新机场规划设计创新 (بزبان الصينية)۔ 2010-05-08۔ 13 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "7 dead, 34 injured in SW China overpass collapse"۔ www.chinadaily.com.cn۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2017
- ↑ 马玉佳۔ "Kunming airport collapse injures 11"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015
- ↑ "Main work of terminal project of new Kunming airport to be completed"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015
- ↑ "Kunming Changshui International Airport Transportation: Shuttle Bus, Taxi"۔ www.travelchinaguide.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2017