کوہیما بھارت کی شمال مشرقی سرحد میں واقع ریاست ناگالینڈ کا پہاڑی دارالحکومت ہے جس کی سرحدیں میانمار سے ملی ہوئی ہیں۔ 99،039 کی آبادی پر مشتمل کوہیما ریاست کا دوسرا بڑا شہر ہے۔[1] اس کا اصلی نام کوہیرا تھا۔ اس کی بنیاد 1878 عیسوی میں اس وقت رکھی گئی تھی جب برطانوی سلطنت نے پہاڑیوں میں اپنا صدر مقام قائم کیا تھا۔ پھر 1963ء میں ناگالینڈ کے قیام کے بعد اسے باضابطہ دار الحکومت بنا دیا گیا۔
کوہیما انگامی قبیلے کی سرزمین ہے۔ یہ کوہیما علاقے کے جنوب میں کوہ جابو کے دامن میں واقع ہے،(25.67 شمال میں، 94.12 مشرق میں)۔[2] اس کی اوسط اونچائی 1،261 میٹر، 4،137 فٹ ہے۔[3]
کوہیما کا رقبہ 20 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 99،039 افراد پر مشتمل ہے اور 1,444 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔
مزید دیکھیےترميم