کیدار ناتھ اگروالبھارت کی ریاست اترپردیش کی پانچویں اور چھٹی اسمبلی میں ممبر اسمبلی رہے۔ فروری 1969ءسے مارچ1974ء تک پہلی مرتبہ اور مارچ1974ءسے اپریل1977ء تک دوسری مرتبہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں انھوں نے اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے بہرائچ اسمبلی حلقہ سےکانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے ۔

کیدار ناتھ اگروال
ممبر اسمبلی بہرائچ صدر 5ویں اسمبلی[1]
مدت منصب
فروری1969ء سے مارچ 1974ء
کیدار ناتھ اگروال
دھرم پال
ممبر اسمبلی بہرائچ صدر 06ویں اسمبلی[2]
مدت منصب
مارچ 1974ءاپریل 1977ء
خود
خان محمد عاطف
معلومات شخصیت
مذہب ہندو
عملی زندگی
تعليم ہائی اسکول

پیدائش و تعلیم

ترمیم

کیدار ناتھ اگروال ایک بھارتی سیاست دان تھے۔ آپ کی پیدائش 1928ء[4] میں بہرائچ کے محلہ میراکھیل پورہ میں ہوئی تھی۔ آپ کے والد کا نام بھولا ناتھ اگروال تھا۔

خاندان

ترمیم

کیدار ناتھ اگروال بہرائچ کے مشہور تاجر تھے۔آپ لالہ کیدار پوا کے نام سے مشہور تھے۔آپ کی شادی 1947ء میں دگیدیاوتی اگروال سے ہوا۔آپ کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھی۔

سیاسی سفر

ترمیم

کیدار ناتھ اگروال کا سیاسی سفر بہرائچ میونسپل بورڈ کے ارکان منتخب ہونے سے ہوا جب آپ محلہ میراکھیل پورہ سے کارپوریٹر منتخب ہوئے۔بعد میں آپ نے 1969ء پانچویں اترپردیش اسمبلی کے لیے ہوئے پانچویں اسمبلی کے لیے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔اس کے بعد ہوئے چھٹی اترپردیش اسمبلی کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے ۔

وفات

ترمیم

کیدار ناتھ اگروال کی وفات 05 نومبر 1985ء کو شہر بہرائچ میں ہوئی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  • اترپردیش اسمبلی پروفائل
  • اترپردیش اسمبلی ویب گاہ