کیمیائی علاج
اس مضمون یا قطعے کو کیموتھراپی میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
بنیادی طور پر تو معالجۂ کیمیائیہ (chemotherapy) کے دائرۂ کار میں وہ تمام اقسام کے معالجات آجاتے ہیں جو کسی بھی طور کسی مرض کے علاج کے سلسلے میں کیمیائی اجزاء کا استعمال کرتے ہوں اور خلیات کو فنا کرتے ہوں؛ لیکن علم طب اور بطور خاص سلعیات میں یہ معالجاتی اصطلاح، سرطان کے کیمیاوی علاج کے لیے ہی اختیار کی جاتی ہے اور اس سے مراد سرطانی خلیات کے خاتمے کی ہی لی جاوے ہے۔ اب چونکہ سرطان کے لیے ورم (tumor) کی اصطلاح بھی مستعمل ہے اسی وجہ سے اس اصطلاح کو بعض اوقات معالجہ ضد الورم (antineoplastic) کے متبادل بھی اختیار کیا جاتا ہے۔